بھمبر کی خبریں 3/8/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لوٹ مار کرنے میں تمام محکمہ جات کو پیچھے چھوڑ دیا محکمہ یایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ لوٹ مار میں ملوث پرائیویٹ گاڑیوں کا کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہے اور نہ ہی آزادکشمیر کے دوسرے اضلاع میں ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے صرف ضلع بھمبرکے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دن دیہاڑے لوٹ مار مچا رکھے ہے ان خیالات کااظہار محمد ادریس کس رنڈیام نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ پرائیویٹ گاڑیوں اور کیری ڈبہ سے بڑھنگ ایکسائز ٹول پلازہ پر 90روپے وصول کیے جاتے ہیں جو کہ سراسر سیازیادتی ہے یہ جگا ٹیکس گاڑیوں سے وصول کرنا کسی بھی کھاتہ میں نہ ہے ہمارا وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری اور محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس ظالمانہ ٹیکس سے نجات دلائی جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرپور چوک حبیب بنک کے سامنے ناجائز تجاوزات کی بھرمار محکمہ ہائی وے کی حدود میں کھوکھے نما چھوٹی چھوٹی دوکانیں بنائی جا چکی ہیں جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کررہی ہیں تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز میرپور چوک کے مقام پر محکمہ ہائی وے کی حدود میں نالے پر بغیر اجازت کے دوکان تعمیر کی گئی میرپور چوک میں آئے روزٹریفک حادثات بھی رونما ہوتے ہیں دوکانوں اور کھوکھو ں کی وجہ سے سڑک کا پھیلاؤکم ہوگیا ہے سڑک کے قریب ناجائز تجاوزات ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل محکمہ ہائی وے لمبی تان کر سو گیا اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی خصوصاً رنگ روڈ پر بھی ہائی وے کے رقبے پر ناجائز تجاوزات کی گئی ہیں محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ شہریوں کا شدید احتجاج۔