بھمبر کی خبریں 1/3/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈیشن کا عوام کو اپنے حقوق کا شعور دینے کا پروگرام لا ئق تحسین ہے ضلع بھمبر کے اندر ڈسٹر کٹ فو رم کے پلیٹ فا رم سے عوام کو اپنے حقوق اور انکے حصو ل کے با رے میں آگاہی مہم کو جا ری رکھا جا ئیگا ان خیا لا ت کا اظہار سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈیشن کے کو آرڈنیٹر چو ہدر ی آفتا ب احمد نو ر ،چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ ،چوہدری امتیاز تا ج ایڈووکیٹ نے ڈسٹر کٹ فورم کے ما ہا نہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن نے ایک سا ل قبل بھمبر میں عوامی حقوق کی شعوری مہم کا آغاز کیا تھا جو کا میا بی کیساتھ چل رہا ہے سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈیشن نے اس اس مقصد کیلئے مختلف مکا تب فکر کے افراد پر مشتمل ڈسٹر کٹ فورم کا قیا م عمل لا یا تھا جس کے پلیٹ فا رم نے میٹنگ ،سیمنار اور واک کا اہتمام کیا لو گوں کو اپنے حقوق اور انکے حصول کے متعلق شعور دیا عوام اور سر کا ری محکموں کے درمیان تعلقا ت کو بہتر بنا کر عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کر نے کی کوشش کی سر کا ری محکموں کے زیراہتما م جا ری ترقیا تی منصوبوں میں عوام کی شر کت اور دلچسپی کو یقینی بنا نے کیلئے اقداما ت اٹھا ئے گئے کر پشن کی رو ک تھا م اور تر قیا تی منصوبو ں کی بر وقت تکمیل اور معیار کو بہتر بنا نے کیلئے عوام کو کیا کر دار ادا کر سکتے ہیں کے متعلق بھی شعور دیا سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن نے جس شعوری مہم کا آغاز کیا تھا ڈسٹر کٹ فورم اس مہم کو جا ری وسا ری رکھے گا اجلا س میں ایڈوکیسی آفیسر عاصم علی ،ایڈوکیسی آفیسر قاسم اقبا ل ،خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ ،چو ہدری ضیا ا لر حمن ایڈووکیٹ ،شیرا ز پرو یز مشتاق ،فیصل صغیر شمیم ،محمد نواز ،CBACممبر مرزا حمید بیگ ،محمد سلیما ن ،نثار احمد ،محمد عامر ،ارشد محمود ،نازیہ نذیر سمیت دیگر نے بھی شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحریک انصا ف آزادکشمیر یو تھ ونگ کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی شما ئل ریاض آف کسگمہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں انتخا با ت کو پر امن بنا نے کیلئے فو ج کی نگرا نی میں کروائے جا ئے جبکہ انتخا با ت کو صا ف وشفا ف بنا نے کیلئے ووٹر فہر ستیں نا درا سے تیار کروائی جا ئے پٹواریوں سے بنوائی جا نے والی ووٹر فہر ستوں پر انتخا با ت کسی صورت میں صاف اور شفا ف نہیں ہو سکتے تحر یک انصا ف الیکشن میں جعل سازی ،دھا ند لی اور بد معاشی کسی صورت بر داشت نہیں کرے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کشمیر پر یس کلب کے سینئر صحا فیوں کیساتھ خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور نو ن لیگ نے الیکشن میں بد معاشی ،جعل سازی اور دھا ندلی کیلئے آپس میں مک مکا کر رکھا ہے دونو ں جما عتوں نے جا ن بو جھ کر الیکشن کمشنر کا تقرر وقت پر نہیں ہو نے دیا مختلف حر بے استعما ل کر کے چیف الیکشن کمشنر کی تعینا تی میں رو کا ٹیںڈا لی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی او ر نو ن لیگ کی مک مکا کی سیاست نے ملکی ادا روں کو تباہ کر دیا ہے آزادکشمیر میں پرامن ،صاف شفا ف الیکشن کر نے کیلئے نادرا سے ووٹر فہر ستیں تیا رکروانے کیلئے فنڈز کی کمی کا بہانہ کیا جا رہا ہے پا کستا ن اور آزادکشمیر کی حکومتوں کے پاس عیا شیوں اور اللے تللوں پر خر چ کر نے کیلئے فنڈ ز کی کو ئی کمی نہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف ملکی اور قومی ادا روں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے اپنا بھر پو ر رو ل ادا کر ے گی آزادکشمیر کے الیکشن میں جعل سازی ،دھا ند لی اور بد معاشی رو کنے کیلئے تحر یک انصا ف کے کا رکنا ن پو ری طر ح تیار ہیں کسی بھی ما ئی کے لا ل کو عوامی مینڈ یٹ چورا نے کی اجاز ت نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریڈایگزامینیشن بورڈبھمبر کے زیر انتظام ضلعی سطح پر ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ نتائج کے اعلان کی تقریب جسیال ہوٹل بھمبر میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں READفائونڈیشن ضلع بھمبر کے تمام ادارہ جات کے پرنسپلز،اور ریڈ کی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ کے ضلعی ذمہ داران،ڈی۔ای۔او اور اے۔ای۔او(زنانہ،مردانہ) کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔6فروری کو شروع ہونے والے امتحانات 19فروری کو اختتام پذیر ہوئے اور آج امتحانات کے ختم ہونے کے صرف10ایام کے اندرنرسری تا ہشتم 14649بچوں کے کمپیوٹرائزڈ نتائج دئیے جا رہے ہیں۔ان نتائج کے مطابق جماعت نرسری تا ہشتم میں شامل امتحان کل14649 طلبہ میں 14072 کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 96.06%رہا۔ان میں سے 6797 طلبہ A+ جبکہ3172 A، 1578 B+ 1578 B ،451 C+ ، 439 C اور 57 Dگریڈ میں پاس ہوئے۔ایلیمنٹری لیول تک تما م طلبہ READایگزامینیشن بورڈ ریجن بھمبر کے تحت امتحان میں شریک ہوتے ہیں۔کلاس تھری سے ہشتم تک ٹاپ5 پوزیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر پورے ریجن میں جماعت ہشتم سے پانچویں پوزیشن بھمبر کالج سے زویا ارشد اور سماہنی کالج سے میمونہ غزل نے مشترکہ طور پر 775میں سے 758 نمبرات کے ساتھ حاصل کی ہے،چوتھی پوزیشن سماہنی کالج سے عائشہ خورشید 760 نمبرات ،تیسری پوزیشن READفائونڈیشن سکول ڈل بنڈالہ سے منیبہ شفیق نے775میں 761 نمبرات لیکر حاصل کی ،دوسری پوزیشن بھمبر کالج سے طلحہ بن شبیر نے 762 نمبرات لیکر حاصل کی جبکہ پہلی پوزیشن READفائونڈیشن سکول ڈب کی ثناء صدیق اور کڈہالہ کے رضا الرحمٰن نے 766 نمبرات کے ساتھ حاصل کی ہے۔ جماعت ہفتم(7th) سے پانچویں پوزیشن بھمبر کالج کی اقراء جبین 762نمبرات،چوتھی پوزیشن بھمبر کالج سے اسرا ساجد اور بھمبر غربی کی آمنہ سبحانی 763نمبرات کے ساتھ، تیسری پوزیشن ستارہ چوک کی ادیبہ صدف766نمبرات، دوسری پوزیشن چہلہ سکول سے زویا صدف 767نمبرات حاصل کر کے لی ہے۔جبکہ پہلی پوزیشن کی حقدارچہلہ سکول سے وردہ نور اور فاطمہ بتول اور بھمبر کالج سے مدیحہ الرحمٰن768 امتیازی نمبرات کے ساتھ قرار پائی ہیں۔جماعت ششم (6th) سے پانچویں پوزیشن چوکی کالج کی طیبہ یاسین 775میں سے 749نمبرات، چوتھی پوزیشن سماہنی کالج کی لویزا قیوم 755نمبرات کے ساتھ، تیسری پوزیشن کوٹ علی بہادر کے نورا لایمان،چوکی کالج کی سارہ رفیق اور بھمبر کالج کے حسین ابراہیم بن مظہر نے757نمبرات حاصل کر کے لی ہے۔دوسری پوزیشن ستارہ چوک سے سماویہ منور نے761 نمبرات کے ساتھ حاصل کی ہے۔جبکہ پہلی پوزیشن کے حقدارچوکی کالج کی مریم کوثر763 امتیازی نمبرات کے ساتھ قرار پائے ہیں۔جماعت پنجم(5th)سے چوکی کالج کے حمزہ علی 550میں سے 537نمبرات لیکر پانچویں پوزیشن،کڈہالہ کی صبیحہ مہرین سرور538نمبرات کے ساتھ چوتھی،سوکاسن کے محمد علی تنویر539نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن، بھمبرغربی پرائمری کی سنیلہ چوہدری اور کڈہالہ کی فاطمہ مظہر 540نمبرات کے ساتھ دوسری جبکہ برسالی کے محمد طیب منیر 543نمبرات کے ساتھ اول آئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ممتاز قادری کو پھا نسی دینے پر مسلم لیگ نو ن وارڈ نمبر 2کے نا ئب صدر سجا د مصطفا ئی نے اپنے عہد ے اور بنیادی رکنیت سے استفعیٰ دے دیا تفصیلا ت کے مطا بق ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر ملک بھر میں مسلم لیگ نو ن اور حکومت کیخلا ف شدید نفر ت پیدا ہوگئی ہے مسلم لیگ نو ن کی حکومت اور صدر پا کستا ن ممنون حسین کے ممتاز قا دری کی رحم کی اپیل مسترد کر نے اور پھا نسی دینے کے حکم پر دستخط کر نے پر مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر بھمبر شہر کی وارڈ نمبر2کے نا ئب صدر سجاد مصطفائی نے گزشتہ روز پر یس کا نفر نس کے دورا ن مسلم لیگ کے عہد ے اور بنیا دی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہو ئے کہا کہ آج کے بعد میرا مسلم لیگ نو ن کیساتھ کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے اس سے قبل مسلم لیگ کیلئے جو کچھ کیا اس سب کے لئے شر مند ہ ہوں مسلم لیگ نو ن ہی ممتاز قا دری کی قا تل ہے قاتل لیگ کے ساتھ کو ئی بھی غیر ت مند عاشق رسول ۖ نہیں چل سکتا آئند ہ کے لا ئحہ عمل کا فیصلہ دوستوں کے صلا ح مشورے سے کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی کا 5سالہ دور حکومت ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھا جا ئیگا پیپلز پا رٹی نے حلقہ بر نا لہ میں ریکا رڈ تعمیر وترقی کروائی میر ٹ کی بنیاد پر پیپلز پا رٹی بر نا لہ سے کلین سویپ کر ے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز پا رٹی بر نا لہ کے را ہنما وچو ہدر ی پرو یز اشرف کے دست راست را جہ محمد افضل خا ن نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کا 5سالہ دو ر حکومت گزشتہ 30سالوں پر بھا ری ہے پیپلز پا رٹی نے حلقہ بر نالہ میں تعمیر وترقی کا جا ل بچھا دیا ہے اور حلقہ بر نا لہ میں جتنی بھی تعمیر وترقی ہو ئی ہے وہ سب کی سب چو ہد ری پرو یز اشر ف اور پیپلز پا رٹی کے دور حکومت میں ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جو ق در جوق چو ہدر ی پر ویز اشرف کے قا فلے میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرو یز اشرف نے بلا تخصیص بر ادری اور علاقا ئی ازم کو بالے طا ق رکھتے ہوئے پسما ند ہ یو نین کو نسلر میں زیادہ فنڈز اور تعمیر وترقی کی ہے با لخصوص واٹر سپلا ئی کی سکیمیں ان علاقوں میں دی ہیں جہاں پا نی کی شدید کمی تھی انہوں نے کہا کہ بر نا لہ کے لو گ با شعور ہیں اور تعمیر وترقی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور چو ہدری پرو یز اشرف کوووٹ دے کر ایک با ر پھر بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروائیں تا کہ تعمیر وترقی کا یہ سفر جا ری وسا ری رہے۔