سما ہنی سے بھمبر جانے والی کوسٹر نمبری LES 1798 بھوتھو سیال بھمبر کے مقام پر حادثہ کا شکار، ایک خاتون جاں بحق

Bhimber

Bhimber

آزاد کشمیر : سما ہنی سے بھمبر جانے والی کوسٹر نمبری LES 1798 بھوتھو سیال بھمبر کے مقام پر حادثہ کا شکار، ایک خاتون جانحق جبکہ بچوں عورتوں اور مردوں سمیت 28 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک۔

٭ جاںبحق ہونے والی معمر خاتون سردار بیگم کا تعلق لکڑ منڈی سے تھا جو ڈل کنڈیاں اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئی ہوئی تھی۔

٭حادثہ کی خبر ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ممیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

٭حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی بنا پر پیش آیا ڈرائیور فون سننے میں مصروف تھا ایک مسافر کا اظہار خیال۔

٭ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین کیانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد العزیز ڈار ہسپتال میں موجود رہے اور خود زخمیوں کی دیکھ بھال کی نگرانی کرتے رہے۔