بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حیسن سے 3/5/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کے سر پرست اعلیٰ چوہدری محمد یونس کالچھوی نے سرپرست اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تنظیم کے ذمہ داران کو آئندہ تنظیم کیلئے اپنا نام استعمال کرنے سے بھی روک دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف کالچھوی نے چنار فری ڈائیلاسز کے سرپرست اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تنظیم کے ذمہ داران کو آئندہ تنظیم کیلئے اپنا نام استعمال کرنے سے بھی روک دیا انہوں نے برطانیہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ذمہ داران تنظیم کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا قیام ضلع بھمبر کے لوگوں کی سہولت کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ تنظیم کے ذمہ داران بھمبر کے ڈائیلاسز کے مریضوں کو نظر انداز کر کے گجرات ، کھاریاں اور دیگر علاقوں کے ذاتی تعلق والے مریضوں کو ترجیح دے رہے ہیں تنظیم کو چند افراد نے یر غمال بنا رکھا ہے ڈونر اور مخیر حضرات سے نہ تو کوئی رائے لی جاتی ہے اور نہ ہی انکو اہمیت دی جاتی ہے چند مخصوص افراد بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں اور تنظیم کے نام پر ذاتی تشہیر اور ذاتی تعلقات استوار کرتے ہیں تنظیم کے ذمہ داران کے خود ساختہ فیصلوں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ سے تنگ آ کر اپنے عہدے سے نہ صرف مستعفی ہو رہا ہوں بلکہ تنظیم سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور میرا اس تنظیم سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے تنظیم کے ذمہ داران آئندہ تنظیم کے ساتھ میرا نام استعمال نہ کریں اگر میرا نام استعمال کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی بھی کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چراغ تلے اندھیرا بھمبر میرپور روڈ مرکزی عیدگاہ کے قریب شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار گاڑیوں، رکشوئوں اور موٹر سائیکلوں کا گذرنا محال شہری ہچکولے کھانے پر مجبور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی روزانہ روڈ پر گذرنے کے باوجود حقائق سے چشم پوشی اختیار کرنے لگے شہریوں کا محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید احتجاج ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میرپور روڈ مرکزی عید گاہ کے قریب گذشتہ 2 سال سے شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے با اثر افراد کی طرف سے پلی بند کر دینے سے سڑک ایک بڑے جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی تھی جسے 6 ماہ قبل مٹی کی فلنگ کر کے چھوڑ دیا گیا چند گز کی سڑب اب بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو کر انتہائی ابتری صورت اختیار کر چکی ہے سڑک پر روزانہ سفر کرنے والی گاڑیوں کے مسافروں اور ہسپتال جانے والے مریضوں کو گڑھوں کے باعث ہچکولے کھانے پڑ رہے ہیں جبکہ سڑک کی خستہ حالی سے موٹر سائیکل تک کو گذرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف اس سڑک سے روزانہ ضلعی آفیسران ، حکومتی عہدیداران ، ہچکولے کھاتے ہوئے سڑک کی خستہ حالی کے منظر نظر انداز کر کے حقائق سے چشم پوشی اختیار کرتے گذر جاتے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ محکمہ شاہرات اور حکومتی عہدیداران کی چشم پوشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور سڑک کی پختگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) برنالہ کے پسے ہوئے طبقات کی عزت نفس بحال کرنے اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں برادری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے میری سیاست انصاف کی بنیاد پر ہے عوام برادری کی سیاست کے بت توڑ کر محبتوں کا پیغام عام کریں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے علاقہ سے بے روز گاری کے خاتمے ، تعلیم، صحت ، پینے کے پانی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت عوام کو بنیادی حقوق دلائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے سعودی عرب سے صحافیوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے بنی نوع انسانیت کی خدمت کا شیوہ رہا ہے اور میں نے حلقہ برنالہ کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے میرا کوئی قبیلہ یا برادری نہیں برادری ازم پر یقین نہیں رکھتے میری برادری میرے حلقے کی عوام ہے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے برنالہ کے عوام بالخصوص وڈیروں اور جاگیرداروں اور ظالم سیاستدانوں کے ہاتھوں پسے ہوئے طبقات کی عزت نفس بحال کرائینگے اور اب مزید کسی کو برنالہ کے عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست انصاب پر مبنی سیاست ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہمارے ساتھ ملکر انسانوں کو انسانوں کی غلام سے نکالنے کی جو جدوجہد شروع کی ہے انشاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائینگے انہو ں نے کہا کہ عوام برنالہ کے اندر برادری کے بت توڑ کر نفرتوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں اور محبتوں کا پیغام عام کریں اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیں سیاسی جاگیر دار اور ٹھیکیدار حلقہ برنالہ میں سیاسی لڑائی جھگڑے تعصب اور کلاشنکوف کے زور پر نہ کریں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کو شعار بنائیں عوام بھی اٹھیں اور ان جاگیرداروں اور عرصہ دراز سے مسلط سیاسی کھڑپنچوں کے خلاف جہاد کریں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں جو غریب عوام کے حقوق غصب کرنے کے درپے ہیں اور طاقت کے زور پر عوام کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام نے تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے انشاء اللہ برنالہ کے عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن جیت کر علاقہ سے بے روز گاری کے خاتمے ، بہتر تعلیمی سہولتیں ، صحت ، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر ، میرٹ کی بحالی سمیت علاقہ کو درپیش دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ کی عزت نفس بحال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کاروان سنہری ٹریولز گروپ کے ڈائریکٹرشبیر احمد ، جمیل احمد کے چھوٹے بھائی شکیل احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب انکے آبائی گائوں بابا شادی شہید میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ریجن میرپور خالد چوہان، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد، ڈی ایس پی مقصود عباسی، ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد، ایکسین برقیات راجہ عمر حیات، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز،جام گروپ کے سربراہ اظہر ایوب جام، اظہر محبوب جام، اظہر محفوظ جام، اظہر مطلوب جام، ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی سماہنی راجہ محمد اقبال، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں، چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی، راجہ غلام ربانی، ایس ڈی او برقیات چوہدری انصر علی، منیجر UBL چوہدری حسنین، منیجر الفلاح بینک راجہ نوید اقبال، چوہدری مظہر اقبال کڈیالوی، چوہدری محمد ذوالفقار ملوانہ، ٹھیکیدار طارق محمود بٹ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ارشد محمود غازی، چوہدری جمیل بشیر، چوہدری خالد بشیر، عامر محمود، فارسٹر راجہ کامران خالق، مرزا ارشد محمود، چوہدری وحید اقبال، ڈاکٹر قیوم، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دوئبی میں مقیم اوورسیز کشمیری راہنما نوید اقبال آف بابا شادی شہید کی دادی محترمہ گذشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان بابا شادی شہید میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی، تعلیمی راہنمائوں ، عوام علاقہ اور عزیز اوقارب نے شرکت کی۔