بھمبر کی خبر یں 22/1/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)عوام کو اپنے حقوق کا احساس دلا نے کیلئے سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن بھر پو ر کر دار ادا کر رہی ہے سر کاری ترقیاتی منصوبوں پر عام آدمی کے چیک اینڈ بیلنس رکھنے سے کا م کے معیار میں کا فی حد تک بہتری آسکتی ہے ملکی ادا روں سے کر پشن ختم کر نے کیلئے عوام آواز سے آواز ملا ئیں ان خیالات کااظہا ر سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن کت زیر اہتمام ڈسٹر کٹ فورم کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر عاصم یعقو ب ،سینئر جر نلسٹ چو ہدری خالد حسین نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو اپنے حقوق اور اس کے حصو ل کے با رے میں مکمل آگا ہی حا صل ہو اور وہ اپنا حق استعما ل کر نا جا نتے ہوں تو معاشر ے اور ملک کت اندر سے بے شما ر مسائل ختم ہو سکتے ہیں سر کاری سطح پر ہو نیوا لے تر قیاتی کا م عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے ہو تے ہیں اس کے صحیح استعمال کے لئے عوام کو بھی اپنا رو ل ادا کرنا ہوگا کسی بھی تر قیاتی منصوبے میں کو ئی گڑ بڑ کر پشن ناقص میٹر یل کا استعما ل نظر آئے تو کو ئی بھی شخص ایک سادہ کا غذ پرشنا ختی کا رڈ کی فو ٹو کا پی کیساتھ احتسا ب بیو رو کے نا م اس کے خلا ف در خواست دے سکتا ہے احتساب بیو رو اس کیخلا ف کا رروائی کرنے کا پا بند ہو گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے ،محلے میں ہو نیوا لے تر قیا تی کامو ںمیں دلچسپی لیں اور ان کے اوپر چیک اینڈ بیلنس رکھیں انشااللہ اس سے بہتر نتا ئج سامنے آئینگے اجلاس میں چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ،چو ہدری محمد امتیاز تا ج ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،مرزا حمید بیگ ،شیراز پرو یز مشتاق، ارشد محمود ،کا شف محمود ،چو ہدر ی غلا م رسول ،قاسم اقبا ل سمیت دیگر نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) میاں محمد شو گر ملز لمیٹڈ کمپنی کے تر جما ن رضا اسلا م نے کہا کہ ضمیرحسین نا می شخص کا میاں محمد شو گر ملز مغلورہ سے کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے مو صوف نہ تو میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر ہیں اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر ہے وفاقی سیکرٹر ی خواجہ نعیم اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کا نام استعما ل کر کے موصوف میڈ یا کو ریج حا صل کر نے کیساتھ بلیک میلنگ کر نے کی کوشش کر رہا ہے سپر یم کو رٹ،ہا ئی کو رٹ اور ڈسٹر کٹ کو رٹ میں اس کیخلا ف فیصلے ہو ئے ہیں جھوٹے پر چوں اور بد معاشی کے ذریعے میاں محمد شوگر ملز میں جبراً قبضہ کر نا چا ہتا ہے حکومت آزاد کشمیر جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروائی کر ئے ان خیا لا ت کااظہا ر انہوںنے پر نٹ اور الیکٹرا نکس میڈ یا نما ئند گان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد جمو ں وکشمیر کمپنیز ایکٹ 1992کے تحت میاں محمد شو گر ملزلمیٹڈ کمپنی رجسٹر ہو ئی ہے جس میں ضمیر حسین شاہ نا می شخص نہ تو شیئر ہو لڈر ہے اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر درج ہے اور نہ ہی اس نے کمپنی سے کسی قسم کا کو ئی معا ہد ہ کیا ہے اگر کو ئی فرد کسی لمیٹڈ کمپنی سے کو ئی معاہد ہ کر تا ہے تو معاہد ہ کی روسے کمپنی انتظا میہ سے را بطہ کر کے کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت فارم 28اور29میں اپنا اندارا ج بحیثیت شیئر ہو لڈر یا ڈا ئریکٹر کرو اتا ہے مو صوف آج تک رجسٹر ار آف کمپنیز میں ایسا کو ئی ثبو ت فرا ہم نہیں کر سکا مو صوف نے ہما رے خلا ف عد التوں میں کیسیز کروائے لیکن ڈسٹر کٹ کو رٹ ،ہا ئی کو رٹ او ر سپر یم کو رٹ تک تما م کیسیزکے فیصلے ہما رے حق میں اور ضمیر شاہ کے خلا ف ہو ئے ہیں مو صوف نے ہما رے خلا ف جو بھی جھوٹے پر چے درج کروائے تھے سب کے سب خا رج ہو گئے ہیں مو صوف ہمیں بلیک میل کر نے کیلئے ہما را میڈ یا ٹرا یل کر رہے ہیں میڈ یا کو ر یج حا صل کر نے کیلئے وفاقی سیکرٹر ی خواجہ نعیم اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا نا م استعما ل کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں خوانہ نعیم اور خواجہ محمد آصف کا میاں شو گر ملز سے کو ئی تعلق وا سطہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ مو صوف میڈ یا اور بد معاشی کے ذریعے حا لا ت خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں غنڈ وں اور بد معاشوں کے ذریعے میاں محمد شو گر ملز پر قبضہ کر نا چا ہتے ہیں اگر کو ئی واقعہ یا حا دثہ رو نما ہوا توا سکا ذمہ دار ضمیر شاہ اور اسکا وکیل ہو گا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروا ئی کر ے اور ہمیں تحفظ فرا ہم کر ے اگر ضمیر شا ہ نا می شخص کے پاس میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر یا ڈا ئر یکٹر کا کو ئی ثبو ت ہے تو وہ پیش کر ے بلاوجہ تنگ کرنا بند کر ے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر پیٹرو ل پمپ نے عوام کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنا شرو ع کر دیا پیما نے میں کمی کر کے عوام علاقہ کو شدید دھو کہ دیا جا نے لگا عوامی اور سیاسی حلقوں کابھمبر انتظا میہ سے کا رروائی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کت قر یب پی ایس او کے پیٹرو ل پمپ کے ما لکا ن نے اپنے پیما نوں میں کمی کرکے عوام کو دونوں ہا تھوں سے لو ٹنا شروع کر دیا سیاسی وسما جی اور شہر ی حلقوں اور گا ڑی ما لکا ن نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پیٹرو ل پمپ ما لکا ن نے بھمبر انتظا میہ کے سا ئے تلے بے ایما نی اور فراڈ کی انتہا ء کر دی ہے اور ایک عر صہ دراز سے مو ٹر سا ئیکلوں ،بڑ ی گا ڑیوں اور دیگر تما م سر کا ری محکمہ جا ت کی گا ڑیاں جو اس پیٹرو ل پمپ سے ری فل ہو تی ہیں ان تما م کیساتھ دھو کہ دہی اور فراڈ سے پیما نوں میں کمی کر کے کم ڈیز ل اور پیٹرو ل ڈا لا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز ایک مو ٹر سا ئیکل سوار نے پی ایس او بھمبر کے پیٹرول ڈلا یا تو پیما نے کے حساب سے12 لیٹر پیٹرو ل ڈا لا گیا جبکہ مو ٹرسائیکل کی پیٹرول ٹنکی میں 9لیٹر سے زیادہ پیٹرو ل ڈا لنے کی گنجا ئش نہیں ہو تی عوامی سما جی وسیاسی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے پرزور مطا لبہ کیا ہے کہ پیٹرو ل پمپ ما لکان کیخلا ف فوراً کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے بصورت دیگر بھمبر کے عوام راست اقدام اٹھا نے پر مجبو ر ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے کہا ہے کہ جب تک ظلم کا نظام اور اس نظام کا دفاع کرنے والے اقتدار میں رہیں گے اس وقت تک عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا،عوام کو اگر آنے والا کل بدلنا ہے تو میرٹ پر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ان خیالات انہوں نے سوکاسن اور پنجیڑی میں دعوتی مہم کے دورانمختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ساڑھے 4ہزار مربع میل کے خطہ کے مسائل کو حکمران طبقہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے ،حکمرانوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کر لیے لیکن غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اپنی جگہ ان کا احتساب کرنے والوںکے اپنے احتساب کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب فیصلہ کرلیں انہوں نے ملک کی باگ ڈور کرپٹ ٹولے کے سپرد کرنی ہے یا روشن کل کے لیے میرٹ پر حقیقی قیادت کو سامنے لانا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں انہیں روشن مستقبل کی ضمانت دیں گے اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری ضلع بھمبر چوہدری فرید احمد،امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمان ،سیکرٹری حلقہ راجہ رضوان اور امیر یونین کونسل پنجیڑی ظہیر عباس اور فیصل نسیم نے بھی خطاب کیا۔