بھمبر کی خبریں 2/10/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے سابق مرکزی صدرمرزا سلیم اکبر کاشر ،مرزا محمد اصغر جرال یوکے،مرزا ندیم اکبر جرال ،مرزا کلیم اللہ چینی ،مرزا نعیم اکبر جرال کے والد محترم ،سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر مرزا محمد اجمل جرال کے تایا جان سسر میجر (ر) مرزا علی اکبر علی جرال گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد جنگلات والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں پرنسپل (ر) پروفیسر رشید احمد قاسمی نے پڑھائی نمازجنازہ میں سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال ،سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصوداحمد خان ،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ،سینئر سول جج جہانگیر احمد جرال ،سول جج چوہدری آفتاب احمد ،سینئر قانون دان مرازظفر حسین ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،کرنل (ر) راجہ افتخار احمد ،میجر (ر) خلیل احمد ،کرنل عبدالرحمن ،مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ ،محمد اشتیاق آتش ،راجہ فیض اللہ خان ایکسین ،طارق محمود چانڈیو سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد اقبال ،سابق کونسلر چوہدری محمد اسحاق ،ٹرانسپورٹ آفیسر واپڈا مرزاخالد جرال ،مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدر راجہ اظہر اقبال ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ،چوہدری تصدق حسین ،صدر پریس کلب ڈڈیال خواجہ مسعود اقبال ،صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ناصر شریف بٹ ،ملک شوکت حسین ،چوہدری محمد علی کسچناتر ، کمانڈر مسعود اقبال ،ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد ،راجہ غلام ربانی ،سابق ایڈمنسٹریٹر سماہنی راجہ ظفر اقبال ،ٹھیکیدار شبیر چوہدری ،ایس ایچ او سٹی مرزا شبیر حسین،(ر) انسپکٹر مرزا محمد امین ،(ر)صدر معلم قاری محمد صدیق ،پروفیسر نعیم اقبال ،صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ ،حاجی غلام مصطفی ،اسفند یار طارق ،چوہدری سعید ولی ،چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ ،راجہ منیراحمد رینج آفیسر ،محمد افضل ضیائی ایس ای برقیات ،،چوہدری ثاقب علی ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،امجد عزیز کاشر، افتخار عظیمی،جاوید اقبال برسالوی ،مرزا نعیم کجلانی اور مبین چوہدری کے علاوہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے کارکنان، صحافیوں ،وکلاء ،تاجر برادری اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سابق وزیر حکومت عبدالسلام بٹ نے کہاہے کہ سابق وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کیخلاف قائم جھوٹے اور من گھڑت مقدمے کو فوری طور پر خارج کیاجائے وزیر امور کشمیر اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر آزادکشمیر کو خانہ جنگی کیطرف لے جارہے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنان حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں حکومت آزادکشمیر نے اگر انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو حالات کی ذمہ دار وزیر امور کشمیر برجیس طاہر ،ڈاکٹر آصف کرما نی اور حکومت آزادکشمیر ہو گی انہوںنے کہاکہ سابق وزیر حکومت پرجھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس واقعہ کے موقع پر وزیر حکومت نہ تو بلوچ میں اور نہ ہی موقع پر موجود تھے انہوںنے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ فیصل ممتاز راٹھور پر قائم جھوٹے اور من گھڑت مقدمے کو فوری طور پر خارج کیا جائے ورنہ پیپلزپارٹی کے جیالے وفاقی اور آزادکشمیر کے دارلحکومتوں کا گھراؤ کرنے پر مجبور ہونگے اور حالات کی ذمہ دار مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور آزادحکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ایل او سی کے قریب تمام فرسٹ ایڈ پوسٹوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں ،تحصیل ہیڈکوارٹرز سمیت ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ادویات سرجیکل انسٹومنٹس اور فرسٹ ایڈ کا سامان متعلقہ سنٹرز میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں اور مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے مختلف این جی اوز سے اضافی ایمبولینسیں بھی منگوا لی گئی ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار نے ایل او سی پر قائم فرسٹ ایڈ ،رورل ہیلتھ سنٹرز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر کسی بھی ناگہانی واقعہ کی صورت میں محکمہ صحت عامہ پوری طرح چوکس ہے مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینے کیساتھ ساتھ دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے اضافی ایمبولینس منگوالی گئی ہیں جبکہ متعلقہ سنٹرز کو فرسٹ ایڈ بکس ادویات اور ضروری سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت عامہ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ضلع بھمبر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔