بھمبر کی خبریں 19/7/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے صدر وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری منظور حسین، سا بق وزیر خزانہ پنجاب تنویر اصغر کائرہ، سابق ممبر قومی اسمبلی ندیم افضل چن، امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں، غازیوں ،مزدوروں کسا نوں اور غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالا ت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پا رٹی نے عوام کیسا تھ وفا نبھا ئی پا رٹی قا ئدین نے عوام سے دورجا نے کی بجا ئے جا ن قر با ن کر نے کو تر جیح دی جن لو گوں نے پیپلز پا رٹی چھوڑی انہوں نے اپنی اوقا ت اور اصلیت دیکھا ئی پیپلز پا رٹی سے بے وفا ئی کر نے وا لا کبھی کا میا ب نہیں ہوا آزادکشمیر کے عوام نے پیپلز پا رٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشا اللہ 21جو لا ئی کو آزادکشمیر کے عوام تیر کے نشان پر ٹھکا ٹھک مہر یں لگا کر پیپلز پا رٹی کا بھاری اکثر یت سے کا میا ب کر یں گے جن لو گوں نے مشکل وقت میں پیپلز پا رٹی کا سا تھ دیاپارٹی انکو کبھی نہیں بھو لے گی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پنجیڑ ی میں پیپلز پا رٹی حلقہ ایل اے7بھمبر کے زیر اہتما م منعقد ہ بڑ ے جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو ئی نظر یا تی جماعت نہیں اور نہ ہی اسکا کو ئی یہ اسٹبلشمنٹ کی جما عت ہے جو کبھی نو ن لیگ ،کبھی ق لیگ ،کبھی ج لیگ اور جمہوری اتحاد ہو تی ہے مو جود ہ مسلم لیگ نو ن بز نس مینوں اور تا جروں کی جما عت ہے ملک کے اندر صرف دو جما عتیں ہیں ایک پیپلز پا رٹی او ر دوسر ی اسٹبلشمنٹ ہے پیپلز پا رٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے اندر رہنے کو فو قیت دیتی ہے جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ نو ن ہے جو فوجی آمر کی پیداوار ہے اور اسکی لیڈر شپ نے مشکل وقت میں فو جی آمر کیسا تھ معاہد ہ کر کے جد ہ جا نے کو فو قیت دی جبکہ پیپلز پارٹی کے با نی ذوالفقار بھٹو نے فو جی آمر سے معا ہد ہ کر نے کیبجا ئے عوام سے وفا نبھا نے کو تر جیح دی اور پھانسی چڑ ھ گئے اور محتر مہ بینظیر بھٹو نے عوام سے دو ر رہنے کی بجا ئے عوام کے درمیا ن شہید ہو نے کو تر جیح دی انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو5سا ل اقتدا ر ملا جبکہ 35سا ل فو جی جر نیلوں اور دشمنوں کیسا تھ لڑ ائی لڑ ی پیپلز پا رٹی کو اقتدار ملا تو اس نے لو گوں کے مسائل حل کئے سر کا ری ملازمین کی تنخواہوں میں110فیصد جبکہ پینشن میں100فیصد اضا فہ کیا جبکہ مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے سر کا ری ملازمین کو کیا دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن والے کہتے ہیں کہ ہم نے ایک پیسے کی کر پشن نہیں کی یہ با ت سچ ہے کہ مسلم لیگ نو ن نے پیسے کی نہیں بلکہ اربوں کی کر پشن کی ہے جس کا ثبو ت پا نا مہ لیکس ہے 21جولائی کے بعد ملک کے اندر مسلم لیگ نو ن کی حکو مت کیخلا ف بڑ ی تحر یک شروع ہو نیوا لی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نو ن کی حکومت بچا یا تھا لیکن یہ پیپلز پا رٹی کیسا تھ بھی غداری کئے بغیر نہ رہ سکے اب مسلم لیگ نو ن کی حکومت آکسیجن پر چل رہی ہے اور آخر ی ہچکو لے کھا رہی ہے پا کستا ن کے اندر مسلم لیگ نو ن کی حکومت کی کا ر کردگی صفر ہے آج کسا ن غر یب خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں کسان تین سالوں سے فصل کا شت نہیں کرسکے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ اور مہنگا ئی کئی گنا بڑ ھ گئی ہے آزادکشمیر کے اندر بھی پیپلز پا رٹی کے بغیر کو ئی حکومت نہیں بنا سکتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے قیا م کی بنیاد بھی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلز پا رٹی کشمیر ی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھو ڑے گی جلسہ عام میجر (ر) را جہ شاداب ،نذیر احمد ،را جہ آفتا ب عظیم سمیت دیگر نے خطا ب کیا جبکہ جلسہ عام کی صدارت را جہ نسیم احمد خا ن نے کی ۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )سابق سپیکر اسمبلی وآزادا میدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدری انو ارا لحق نے کہا کہ سیاست کو لو گوں کی خد مت کا زریعہ سمجھتاہوں مخا لفین شکست کے خوف سے اند ھے ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے انہیں بھمبر میں را جہ ذوالقر نین اور چو ہدری انو ارا لحق کی تعمیر وترقی نظر آتی عقل کے اندھوں سے کو ئی پوچھے کہ مسٹ یو نیو رسٹی کا کیمپس کے قیا م سمیت18تعلیمی ادا روں کی اپ گر یڈ یشن کس نے کروائی ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے گڑھا متیال ،بیلہ محمدنگر ،جبی میں کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ذلت اور عزت کے فیصلے میر ے رب کے اختیار میں ہیں 21جو لا ئی کو میرا رب جس کو چاہے گا عزت دیگا میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اسکو لو گوں کی خد مت کا ذریعہ بنا یا ہے لو گوں کی خد مت کر کے دلی سکو ن ملتا ہے میر ے وا لد محتر م نے ایک لمبے عرصہ تک لوگو ں کی گزشتہ 20سا لوں سے میں عوام کے درمیا ن مو جود ہوں انہوں نے کہا کہ صرف بھمبر کے لوگوں بلکہ ریاست بھر کے لوگوں کے حقوق کی جنگ کیلئے لڑرہا ہوں سیاست کو کبھی ذریعہ معاش نہیں بنایا جو بھی فنڈز ملے ان کو پوری اکیما ند اری کیسا تھ لوگوں تک پہنچا ئے ایک رو پے کی بھی کر پشن ثا بت ہو جا ئے تو سیاست چھوڑ دونگا جبکہ مخا لفین کر پشن اور لو ٹ ما ر میں سرسے لیکر پائوں تک ڈو بے ہو ئے ہیں زکو ة کو بھی اپنے اوپر جا ئز سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخا لفین نے سیاست کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے تھا نہ کچہر ی کے نا م پر لو گوں کو لوٹ رہے ہیں کسگمہ سے لیکر پتھورا نی تک نفر ت اور تعصب کے بیج بورکھے ہیں بھا ئی کو بھائی سے لڑ ارہے ہیں سیاسی اور ما لی فا ئد ہ اٹھا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایسی سیاست اور ووٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو بھا ئی کو بھا ئی سے لڑا کر حا صل کیا جا ئے ہم نفر ت کی بجا ئے محبت اورتعصب کی بجا ئے بھا ئی چارے کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں لو گوں کے دلوں میں جگہ بنا رہاہوں لو گوں کے دل جیتنا ہی اصل جیت ہے ۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) تعلیمی بو رڈ آزاد کشمیر میٹر ک کے سا لا نہ نتا ئج میں انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر میں اپنی سا بقہ روایا ت بر قر ار رکھتے ہو ئے پہلی 20میںسے3پوزیشنیں حاصل کر لیںبھمبر کے سیاسی سما جی اور تعلیمی حلقوں کا شاندا ر کا رکر دگی پر اساتذ ہ کو خرا ج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق آزادکشمیر کے تعلیمی بو رڈ کے سا ل 2016کے سا لا نہ نتا ئج میں بھمبر کے معروف تعلیمی ادا رے انسائیٹ ما ڈل کا لج نے پہلی 20میں سے3پوزیشنیں حا صل کر کے اپنی سا بقہ روایا ت کو بر قرا ر رکھا انسا ئیٹ ماڈل کا لج کی تحر یم مصطفی نے1060نمبر لیکر چھٹی ،احمد شبیر 1054نمبر لیکر گیارہویں اور حرا رحمن نے1040نمبر لیکر ستر ہویں پوزیشن حا صل کر لی شا ندا ر نتائج دینے پر بھمبر کے سیاسی سما جی اور تعلیمی حلقوں نے انسا ئیٹ ماڈل کا لج کے مینجنگ ڈا ئر یکٹر پرو فیسر ڈا کٹر عمر گل ،پر نسپل اور سٹا ف کو مبا رکباد پیش کر تے ہوئے زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا ۔۔