بھمبر کے نواحی علاقے سنگڑھ میں زیر زمین دبی بارودی سرنگ کا دھماکہ

Mines Explosives

Mines Explosives

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی علاقے سنگڑھ میں زیر زمین دبی بارودی سرنگ کا دھماکہ قریب سے گزرنے والا مزدور زد میں آ کر شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑھ میں علی الصبح مزدور ذاہد محمود ولد محمد روف ساکن سنگڑ ھ کمب اپنے پا لتو گدھوں کے ہمرا ہ قر یبی نا لہ سے پتھر اٹھا نے کی غر ض سے جا رہا تھا کہ را ستہ میں آگے چلنے وا لے گد ھے کا پائو زمین میں دبی با رودی سر نگ پر پڑا جس سے با رودی سر نگ زور دا ر دھما کے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر ایک گد ھا موقع پر ہلا ک ہو گیا۔

جبکہ مزدور زاہد بھی اپنے دیگر گد ھوں کے ہمرا ہ شدید زخمی ہو گیا دھما کہ کی آواز سنتے ہی علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیااور دیہا تی دھما کہ وا لی جگہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شدید زخمی زا ہد نا می شخص کو ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر پہنچا یا جہاں اس کا علاج جا ری ہے واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بھمبرپو لیس کئی گھنٹوں تک جا ئے واقوع پر نہ پہنچی جس پر علاقہ میں غم وغصہ کااظہا ر کیا گیا تا ہم مقامی لو گوں نے بر گیڈ کما نڈر بھمبر سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقہ میں ہو نیوا لے بارودی سر نگ دھما کہ با رے میں تحقیقا ت کی جا ئے اور با رودی سر نگ نصب کر نیوا لے عناصر کا پتہ لگایا جائے۔۔