بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 13/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل پونا کے گائوں بڑجن ہڑوال میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد، پولیس کے مطابق یونین کونسل پونا کے گائوں بڑجن ہڑوال میں مسماة مسکین بی بی زوجہ چوہدری رحمت علی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 70سالہ خاوند رحمت علی ول دحسن محمد قوم جاٹ کو گھر کے صحن میں سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے پے درپے وار سے قتل کر دیا ،خاتون جس کی عمر 60سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے اس نے گھریلو اختلافات کی بنا پر شوہر کو قتل کیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی سماہنی ملک خالد محمود پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اورملزمہ کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ مقتول رحمت علی کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نے مقتول کی بیٹی مصباح کوثر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنماء و سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربھمبر چوہدری حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری طارق فاروق نے موضعہ لس پنجیڑی میںمرکزی سڑک سے جنازہ گاہ تک لنک سڑک دے کر اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ،اس سڑک کی تعمیر سے اہل دیہہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اور علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی ،لنک سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈر کی منظوری پر تعمیروترقی کے لیے ہیرو چوہدری طارق فاروق کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری حبیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق حلقہ بھمبر کے عوام کے حقیقی عوامی نمائندہ ہیں ،عوامی کی فلا ح و بہبود کے منصوبے اور تعمیروترقی ہمیشہ ان کا مشن رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ حلقہ سات کے عوام کے ہر دلعزیز لیڈر بن چکے ہیں،پہلے بھی موضعہ لس پنجیڑی کے لوگوں نے چوہدری طارق فاروق پر اعتماد کا اظہار کیا آئندہ الیکشن میں بھی انہیں کامیابی دلا کر اسمبلی میں بھیجیں گے۔