بھمبر کی خبریں 5/8/2016

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہدا ء پولیس ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں ،ان کو یاد کر کے دل کو سکون اور راحت ملتی ہے پاک فوج سرحدوں پر جبکہ پولیس اندرورنی دشمنوں سے حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ پو لیس کا یک یک سپاہی ہمارا ہیرو ہے ان خیالات کا اظہار SSP بھمبر سردار الیاس خان نے بسلسلہ 14 اگست شہداء پولیس کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے انھوں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر بشیر احمد میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب خصوصاََ ان کے حکم کے مطابق منعقد کی جا رہی ہے انھوں نے شہداء کے ورثا کے لئے نقد دس دس ہزار روپے اور مٹھائی کا تحفہ بھی بجھاہے ،ان نے اس موقع پر شہداء پولیس کے ورثا کو آئی جی پولیس کی جانب سے بھیجے گئے تحفے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ شہداء کے ورثا کی قدر کرتا ہے اور ان کی ہر وقت مدد کرنے کو بھی تیار ہے، شہدا کے ورثا اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ہر مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، اور شہداء نے اپنی جان کیبازی لگا کر اس پاک ملک کے دشمنوں کو مار بھگایا ہے ان کی اس قربانی پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، اس موقع پر DSP ٹریفک پولیس ڈویژنل مظہر حسین چوہدری ، ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر راجہ ایاز خان، PDSP راجہ اشفاق خان، DSP چوہدری امین ،SHO حاجی سکندر اعظم ، SHO چوہدری منیر حسین MMPI چوہدری شبیر احمد ، انسپیکڑخلیل ،اور شہداء کے ورثا،اور پولیس کے دیگر اہلکاران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

khalid Pervaiz Butt

khalid Pervaiz Butt

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 15 اگست یو م جمہوریہ بھارت کے موقع پر پوری دنیا میں آباد کشمیر ی یو م سیاہ منا ئینگے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اقوام متحد ہ کے دفا تر میں قرار دادیں بھی پیش کر یں گے ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے مقبو ضہ کشمیر میں جاری بھارتی قتل وغارت گری ظلم وبر بر یت اور قید وبند کی صو بتوں کے ذریعے کشمیریوں کی پر امن جدو جہد آزادی کو سپو تاژ کر نے کی بھارت کی گھناونے طرز عمل کی بھر پور مذمت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے زیر اہتما م کشمیر ،پا کستا ن اور بیر ون مما لک میں جہاں جہاں بھی کشمیر ی آباد ہیں کوجلسے ،جلوسوں ،ریلیوں ،سیمنا روں کے ذریعے جدو جہد آزادی کو سپو تاژ کر نے اور اقوام متحد ہ میں کئے گئے وعدہ حق خود ارادیت سے انکا ر اور مقبو ضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم وستم ،قتل وغارت کر نے کی مذمو م سازشوں سے اقوام عا لم میں بھارت کے کے مکرو ہ چہرے کوبے نقاب کر یں گے انہوں نے کہا کہ اگر آج اس آر کے کشمیر یوں نے اپنا قومی و ملی کر دار ادا نہ کیا تو آنیوا لے کل کو پچھتاوا ہی پچھتاوا ہمارے حصے میں آئیگا اس لئے پڑ ھے لکھے باشعور افراد کو با لخصوص اپنا کر دا ر ادا کر نے کیلئے میدان عمل میں آناہو گا انہوں نے کہا ریاست کی مکمل آزادی حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے آج ہمیں الحاق وخود مختاری کی بحثوں میں الجھے بغیر ریاست کی مکمل آزادی وسا لمیت کیلئے اپنی جدو جہد کوجاری رکھنا ہے اور الحاق وخود مختاری کی بحثیں ہماری آزادی کاحل نہیں ہیں۔