بھٹ شاہ عطائی ڈکٹروں کی کلینک میڈکل اسٹورو پر ایس ڈی ایم ہالا کے چھاپے

Medical Store

Medical Store

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ عطائی ڈکٹروں کی کلینک میڈکل اسٹورو پر ایس ڈی ایم ہالا کے چھاپے 50 عطائی ڈاکٹروں میں سے صرف 2کے خلاف کاروائی باقی بااثر عطائی ڈکٹروں کے خلاف کاروائی سے گریز تفضیل کے مطابق سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضی شیخ کے حکم پر ایس ڈی ایم ہالا اکرام ملک فوکل آفسر صحت عبدلرزاق میمن نے بھٹ شاہ میں عطائی ڈاکٹروں کی کلینک اور میڈکل اسٹورو پر اچانک چھاپے مارے جبکہ کئی عطائی ڈاکٹر اپنے کلینک بند کرکے فرار ہوگئے۔

چھاپے کے دوران میڈکل اسٹورو سے نشہ آور اور غیر میاری ادویات بھی برآمد نہی ہوئی اس کے باوجود بھی ایک میڈکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا ایس ڈی ایم ہالا اکرام ملک نے 50قریب عطائی ڈکٹروں میں سے صرف 2کے خلاف کاروائی کی اور ان کی کلینکس میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں پر موجود ادویات سمان ان کا عملہ اپنے ساتھ لیں گئے اور ان کلینکو کو سیل کیا گیا۔

باقی بااثر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی سے گریز کیا گیا اور بھٹ شاہ تھانے پر عطائی ڈاکٹرو ںکے خلاف کوئی بھی کیس داخل نہیں کرایا گیا جس پر شہر کی سیاسی سماجی مزہبی حلقوں اور شہریوں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوے یک طرفہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رابطہ کرنے پر ایس ڈی ایم ہالا اکرام ملک نے بتا کہ میرے پاس جو لسٹ تھی عطائی ڈاکٹروں کی اس حساب سے میں نے کاروائی کی ہے جبکہ میری اچانک آمد پر کئی عطائی ڈکٹر فرار ہوگئے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی شہری اور صحافی ان عطائی ڈکٹرو ںکی نشان دہی کرے۔