بھٹ شاہ: اغوا ہونے والی نوجوان لڑکی بازیاب نہ ہوسکی

Bhit Shah thahim bradri k Ghulam Qadir Thahim Press Confrance

Bhit Shah thahim bradri k Ghulam Qadir Thahim Press Confrance

بھٹ شاہ (قاسم حسین) اغوا ہونے والی نوجوان لڑکی بازیاب نہ ہوسکی اغوا کرنے والوں نے میری بچی کو قتل کر دیا ہے۔

اب ہمیں بھی جان سے مارنے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں غلام قادر تھیم تفصیل کے مطابق شیخ محلہ بھٹ شا ہ کے رہائشی غلام قادر تھیم نے بھٹ شاہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میری نوجوان بیٹی شاہدہ تھیم کو امید علی رند حسین . بخش ر ند.سجادرنداغوا کرکے لے گئے ہیں جس کی رپوٹ ہم نے بھٹ شاہ تھانے میں درج کروائی ہے اغوا کرنے والے مسلح افراد نے میری بیٹی کو قتل کردیا ہے اب مذکورہ افراد مجھے اور میرے اہل خانہ کو بھی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس معاملے کی اطلاع ہم نے ایس پی مٹیاری ڈی ایس پی ہالا کو بھی دی ہے مگر اب تک پولیس نے میری بیٹی کو بازیاب کروانے میں میری کوئی مدد نہیں کی ہے مجھے شک ہے کہ امیر علی رند نے میری بیٹی کو قتل کر دیا ہے اغوا کرنے والے مجھے قتل کرنے اور جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں غلام قادر تھیم نے وزیرآعلی سندھ.ایس ایس پی مٹیاری.ایس ایس پی سانگھڑسے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کریا جائے اور اغوا کرنے والو کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔