بھٹ شاہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

Bhit Shah Press Club Condolence Meeting

Bhit Shah Press Club Condolence Meeting

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔تفصیل کے مطابق بھٹ شاہ کے سینئر صحافی رجب علی بوزدار کے بڑے بھائی صدیق علی علالت کے باعث گھوٹکی میں انتقال کر گئے تھے۔

اس سلسلے میں بھٹ شاہ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شاکر احمد انصاری ٫خورشید احمد بگھیو٫گل حسن راجپوت٫مستقیم سموں ٫امتیاز علی ابڑو٫ اختیار علی میر جت ٫ محمد قاسم پلال٫سہیل راجپوت عمران راجپوت غلام قادر سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں رجب بوزدار کے مرحوم بھائی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔