بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئرمین شپ کے لئے انتخابی مہم جاری

Election Campaig

Election Campaig

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئرمین شپ کے لئے پیپلزپارٹی متحدہ قومی مومنٹ۔فنگشنل لیگ۔ہالا ہائوس۔آزاد پینل سمیت۔آزاد امیدوار میدان میں آ گئے شہر بھر میں پارٹیوں کے جھنڈے بینر اور پینافلیکس کے پوسٹر لگا دئے گئے انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز زورو شور سے جاری ہے۔

تفصیل کے مطابق 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لئے درگاہ شاہ بھٹائی کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ کے بھائی سید خاور حسین شاہ پیپلزپارٹی کی جانب سے .خالد راجپوت.غلام رسول ملاح .عبدالرحیم رنگ.غلام شبیر چوہان.چھانگومل.ارشاد بگھیو ں بھی پی پی پی کے امید وار ہیں .ہالا ہائوس کے مخدوم فضل کی طرف سے سیدشمن علی شاہ۔اللہ جڑیو شیخ۔اسماعیل راجڑ۔منظور میربحر۔وزیر رند۔جبکہ پی پی پی کے سینئر رہنماںاور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی سید پیرل شاہ لطیفی نے۔آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ہے ا۔پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

ان کے فرزند سید فقیر علی شاہ سابقہ ناظم یوسی بھٹ شاہ تھے سید پیرل شاہ کے گروپ میں فقیر علی شاہ ۔بچل شاہ ۔احسن عباس شاہ ۔ اور وہ خود شامل ہیں.متحدہ قومی مومنٹ سے احمد حسن عباسی ۔قربان علی ملاح .اور فنگشنل لیگ کے نازلطیفی پینل سے سید گدا حسین شاہ ۔سید فدا حسین شاہ ۔اور شفیع خاصخیلی۔سید زاہد شاہ ۔یونس سومرو۔علی حسن۔ امید علی خاصخیلی۔الیکشن میںحصہ لے رہے ہیں .نازلطیفی ٹائون کمیٹی بھٹ شاہ کے 15سال تک چئیرمین رہے ہیں .مسلم لیگ (ن) کے گل حسن راجپوت سمیت کئی آزاد امید وار میدان میں ہیں اور انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے .اس کے ساتھ ساتھ کارنرمیٹنگزکا سلسلہ بھی جاری ہے . شہر بھر میں پارٹیو ںکے جھنڈے بینراور پینافلیکس کے پوسٹر وں کی بھر مار ہے۔