بھمبر کی خبریں 07.03.2013

استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ ساری زندگی درس وتدریس کے عمل سے وابستہ رہتا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ ساری زندگی درس وتدریس کے عمل سے وابستہ رہتا ہے ان خیالات کااظہار ممبرقانون ساز اسمبلی و ڈپٹی اپوزیشن لیڈرچوہدری طارق فاروق نے مدرس چوہدری محمد انور موہڑوی سرپرست اعلیٰ سکول ٹیچرزآرگنائزیشن بابائے اساتذہ کے اعزاز میں بعد از سروس منعقدہ الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیامہمان خصوصی جیسے ہی مغلورہ ہائی سکول میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا بینڈ کی دھنوں ،پھولوں کی پتیوں اور سینکڑوں مالا ڈالی گئی سکول کے اساتذہ نے انکا بھرپور استقبال کیا تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف نے کی جبکہ سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید نذیر حسین شاہ ،مرکزی راہنما راجہ اشرف کیانی ،چوہدری طفیل احمد خاکی ضلعی صدر،حاضر سروس صدرمعلمین ،ریٹائرڈ صدر معلمین ،علاقہ بھر سے اساتذہ کرام ،خواتین اساتذہ اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ مدرس محمد انور چوہدری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیںوہ نہ صرف ایک اچھے استاد بلکہ ایک ذمہ دارشہری بھی ہیں انکی خدمات نہ صرف محکمہ تعلیم بلکہ پورے علاقے کی عوام کیلئے ایک مثال ہیں باقی مقررین میں پروفیسر راجہ شکیل احمد،مدرس خادم حسین ،مدرس مختار احمد،سابق صدرٹیچرز آرگنائزیشن راجہ علی شان ،سید نذیر حسین شاہ مرکزی صدر،لیاقت علی جوشی تحصیل جنرل سیکرٹری،قاری محمد انور،راجہ راشرف علی کیانی اور چوہدری عتیق الرحمن برسالوی شامل تھے تمام مقررین نے بابائے اساتذہ سرپرست اعلیٰ سکول ٹیچرز آرگنائزیشن چوہدری محمد انور موہڑوی کی خدمات کو بے حد سراہا انکی اپنے پیشے سے وابستگی اور اساتذہ کے حقوق کیلئے جدوجہد مثالی رہی ہے مدرس محمد انور موہڑوی نے اپنے خطاب میں تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مغلور ہ ہائی سکول میں اپنی خدمات اور کارکردگی کا بھرپور ذکر کیا دوران سروس بچوں کی نہ صرف تعلیم بلکہ اخلاقی
تربیت کی ذمہ داری بھی نبھائی اور تنظیم بحیثیت خادم اساتذہ برادری کی چوکیداری کی انکے تمام جائز حقوق کیلئے اپنی خدمات بے لوث پیش کی اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے مدرس محمد عارف،راجہ امجد علی خان،مغلورہ ہائی سکول کے سٹاف،صدرمعلم ڈاکٹر فیض الوحید اور چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے بھرپورکردار ادا کیا دوران تقریب ریٹائرمنٹ پر تقریب میں شامل تمام مردوخواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں مدرس محمدانور کے گلے میں مالاڈالی انکو قیمتی تحائف پیش کیے تقریب کے سلسلے میں پورے سکول کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا آخر میں صدرمعلم ڈاکٹر فیض الوحید نے جملہ سٹاف کی طرف سے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اظم تعلیمات میرپور ڈویژن محترم پروفیسر شہناز اعجاز کا گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کا دورہ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناظم تعلیمات میرپور ڈویژن محترم پروفیسر شہناز اعجاز کا گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کا دورہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ تفصیلات کیمطابق ناظم تعلیمات میرپور ڈویژن محترمہ پروفیسر شہناز اعجاز نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر طاہر فاروق کے ہمراہ گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کا دورہ کیا کلاسز ۔لیبارٹری کا معائنہ کیا اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا ادارہ کی بہتر کارکردگی پر ادارے کے پرنسپل پروفیسر عبدالرحمن کی خدمات کو سراہا محترمہ نے کالج کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈ فاؤنڈیشن ملک بھر کے اندر میعاری اور تعمیری تعلیم کیفروغ میں اہمم کردار ادا کر رہا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈ فاؤنڈیشن ملک بھر کے اندر میعاری اور تعمیری تعلیم کے فروغ میں اہمم کردار ادا کر رہا ہے آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے دنیا کے اندر پاکستان کا نام بھی روشن کیا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری منور حسین آف چھپراں نے ریڈ فاؤنڈیشن ڈھیری وٹاں سکول کی سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ معاشرے کے اندر استاد کا بڑا مقام ہے جو انسان کو تعلیم کی روشنی سے منور کرکے اندھیروں سے اجالوں کی طر ف لاتا ہے ریڈ فاؤنڈیشن نے نامساعد حالات
کے اندر بھی پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا ہے آج ریڈ فاؤنڈیشن ملک کے اندر تعلیمی نظام میں رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے اگر دیگر ادارے بی انکی طرح کام کریں تو ملک کے اندر تعلیمی نظام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

تقریب سے ریجنل مینجر صابر حسین ،ظہیر عباس ،فرید احمداور چوہدری محمد اسماعیل نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی چوہدری منور حسین ،کیپٹن محمد صدیق ،چوہدری شبیر احمد،محمد امتیاز ،ظہیر عباس ،نذر حسین ،فرید احمد ،مختار احمد ،محمداحسان ،خادم حسین ،محمد اکرم،سیٹھ محمد سلیمان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری منور حسین آف چھپراں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول ڈھیری وٹاں کیلئے ایک لاکھ عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ سیاسی و سماجی راہنما سیٹھ محمد سلیمان آف گڑھا متیال نے 70یتیم بچوں کو کتب اور کاپیاں دینے کا اعلان کیا ۔