بھمبر کی خبریں 04.03.2013

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ زرداری ٹولے نے آزادکشمیر کو کرپشن کے ماڈل کے طور پر پیش کیاہے
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ زرداری ٹولے نے آزادکشمیر کو کرپشن کے ماڈل کے طور پر پیش کیاہے وفاقی حکومت کرپشن کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کرپشن صرف پیسے کھانے کیلئے نہیں بلکہ آزادکشمیر کو اندر سے کمزور اور کھوکھلا کرکے ہندوستان کیلئے تر نوالہ بناناچاہتے ہیں رشوت کے ریٹ اس لیے زیادہ نہیں کہ حکومت کرپٹ ہے بلکہ اوپر زیادہ حصہ دینا پڑتا ہے آزادکشمیر کی حکومت اپنی عوام کیلئے وفاق سے فنڈز لینے کے بجائے خود فنڈز زرداری ہاؤس باقاعدگی سے پہنچا رہے ہیں جنرل مشرف کے دور میں بھی جب پیپلزپارٹی اقتدار سے باہر تھی تو انہوں نے ملک کو ناکام ریاست قرار دلوانے کیلئے بھرپور کوشش کی زرداری ٹولے نے اپنی قائد کو شہید کرواکر قاتلوں کیساتھ ملکر حکومت بنا لی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بھمبر میں مسلم کانفرنس کے ضلعی چیف آرگنائزر چوہدری غلام مصطفی آف کسگمہ کیطرف سے دیئے گئے عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ غیر ریاستی ڈراؤن حملوں نے آزادکشمیر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے آزادکشمیر کے لوگوں کی اپنی ریاست کے اندر توہین کی جارہی ہے کو آرڈینیٹروں اور ججز کی تقرریوں میں کوئی فرق نہیں رہا مسلم کانفرنس ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی گلگت بلتستان پر وفاقی حکومت سے میرا جھگڑا تھا جسکی وجہ سے میری حکومت ختم کروا دی گئی اورآج گلگت بلتستان کو نقشے سے ختم کرکے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کوختم کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندوستان کی 563ریاستوں کے اندر مسلم لیگ بنائی لیکن آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کو ہی مسلم لیگ قراردیا آج قائد اعظم محمد علی جناح کے اقدامات کی بھی نفی کرکے ریاست کے اندر مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن بنا دی گئی 1947سے قبل جب پاکستان اور ہندوستان دنیا کے کسی آئینی نقشے میں شامل نہ تھے کشمیر اس وقت بھی ایک آزادریاست تھی تقسیم ہند کے بعد ہم نے 6لاکھ جانوں کی قربانی دیکر یہ خطہ آزادکروایا تھا مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست اور اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا سردار عبدالقیوم خان سے قبل آزادکشمیر کا صدر پاکستانی حدود میں جھنڈا لگا کر داخل نہیں ہو سکتا تھا سردار عبدالقیوم خان نے یہ حق لیا اور جھنڈا لگا کر عزت اور وقار کیساتھ پاکستان میں داخل ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کی بنیاد رکھی اگر آج مسلم کانفر نس کے دور حکومت کی ڈویلپمنٹ کو مائینس کر دیا جائے تو آزادکشمیر میں باقی تعمیروترقی زیرورہ جاتی ہے مسلم کانفرنس نے بھمبرمیں سب سے زیادہ جھنڈے دیئے اور ضلع بھمبر میں سب سے زیادہ ڈویلپمنٹ کروائی انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں حکومت میں آزادکشمیر کے اندر اپنا بنک قائم کیا اے جے کے آر ایس پی بنائی میرپور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے پرائیویٹ کمپنی کو 84میگا واٹ کا ٹھیکہ دیا 22ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام شروع کروایا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر افراتفری کا ماحول ہے مسلم کانفرنس ایسے حالات میں ان سے علیحدہ نہیں رہ سکتی پہلے بھی 17اور 24ممبران اسمبلی کیساتھ بہترین اننگز کھیلی اب بھی 5ممبران اسمبلی کیساتھ بہترین اننگز کھیلیں گے آزادکشمیر بھر سے لوگ غیر ریاستی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوکر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر جنگلات و مسلم کانفرنس کے چیف ؤرگنائزر مرزا محمد شفیق جرال سے کہاکہ ریاست کے اندر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے سرعام سودے بازی کی جارہی ہے آج سیاست بدنام ہو چکی ہے سیاسی کارکنان بدنامی کے باعث سیاست کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہورہے ہیں ریاست کے قومی تشخص اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ضلع بھمبر چوہدری غلا م مصطفی آف کسگمہ نے کہاکہ ڈیڑھ سال کے بعد ہی لوگوں کو مسلم کانفرنس کا دور یادآنا شروع ہو گا ہے اور لوگ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے اور مسلم کانفرنس کی حکومت کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں تقریب سے صدر مسلم کانفرنس ضلع میرپور چوہدری شوکت علی ،مسلم یوتھ بورڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد ،تحصیل بھمبر کے جنرل سیکرٹری شارون زمان ،شیخ محمدصادق ،حضرحیات ،شہزاد اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت راجہ محمد یعقوب خان ایڈووکیٹ نے کی۔
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری غلام مصطفی آف کسگمہ کو مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کا صدر مقرر کر دیا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری غلام مصطفی آف کسگمہ کو مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کا صدر مقرر کر دیا اس کا اعلان گزشتہ روز صدرجماعت نے بھمبر میں ایک تقریب کے دوران کیا۔
پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن بھمبرکے ضلع صدر نے بھمبر کی تینوں تحصیلوں کو تحلیل کر دیا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن بھمبرکے ضلع صدر نے بھمبر کی تینوں تحصیلوں کو تحلیل کر دیا آئندہ کے صلاح و مشورے کیلئے 6مارچ کو DHQمیں اجلاس طلب کر لیا تفصیلات کیمطابق پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن بھمبر کے ضلعی صدر چوہدری غلا م مصطفی نے بھمبرکی تینوں تحصیلوں بھمبر ،سماہنی اور برنالہ کی تنظیموں کو غیر آئینی کام کرنے ،تنظیم کے مفاد کے منافی کام کرنے اور DHOکی خوشنودی کیلئے کام کرنے پر تحلیل کر دیا ہے اور اس فیصلہ سے مرکز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین جنرل کونسل چوہدری جاوید اقبال نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 6مارچ بروز بدھ بوقت دن 10بجے DHQبھمبر مین ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا ۔
ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر انتہائی ملنسار ،خوش گفتار اور محبت کرنے والا انسان تھا
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر انتہائی ملنسار ،خوش گفتار اور محبت کرنے والا انسان تھا متاثرین زلزلہ اور غریبوں کیلئے مرحوم کی گراں قدر خدمات ہین انکی بے وقت موت سے پوری ریاست ایک قابل ،معاملہ فہم اور غریب پرور انسان سے
محروم ہو گی ہے ان خیالات کااظہار جموںوکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر عباسی ،ضلع باغ کے صدر افراز گردیذی نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ راجہ ثاقب منیر کی وفات اسنکے خاندان ،عزیزواقارب ،دوست احباب اور عوام الناس کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے مرحوم خداد صلاحیتوں کے مالک تھے مختصر عرصہ میں مرحوم نے اپنی خداد صلاحیتوں کی بدولت ریاست بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کی انکی بے وقت موت نے ہم سب کو بڑا صدمہ ملا ہے اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطافرمائے ۔
مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین نے مشترکہ بیان میں کہاکہ 6مارچ کا مظفرآباد مین پیپلزپارٹی کا جسلہ تاریخ ساز ہو گا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین نے مشترکہ بیان میں کہاکہ 6مارچ کا مظفرآباد مین پیپلزپارٹی کا جسلہ تاریخ ساز ہو گا آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان بھر سے پیپلزپارٹی کے حقیقی ،نظریاتی اور جان نثار کارکنان بھرپور شرکت کرکے پارٹی اور حکومت بچانے میں اہم کردار ادا کرینگے موجودہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور اسکی کا بینہ کے چند وزراء نے کرپشن اور لوٹ مار کرکے پیپلزپارٹی اور حکومت دونوں کو بدنام کر دیا ہے اور پیپلزپارٹی کے باعزت کارکنان کی عزت کا جنازہ نکال دیا ہے وزیر اعظم اور چند وزراء کرپشن اور لوٹ مار خود کرتے ہیں جبکہ بدم نام پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کو کرواتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکن کش پالیسیوں سے پیپلزپارٹی کے جیا لے ریا ست بھر میں ما یو س دیکھا ئی دیتے ہیں 6ما رچ کو مظفر آبا د جلسہ عا م میں ریا ست بھر اور پا کستا ن میں مقیم مہا جر ین بھر پو ر شر کت کر کے جلسہ کو تا ریخی جلسہ بنا ئیں گے اور مو جو دہ کر پٹ حکومت پر عدم اعتما د کا اظہا ر کر کے جما عت اور حکومت دو نو ں کو بچا ئیں گے۔