بھٹو خاندان پاکستان میں کچلے ہوئے اور مظلوم طبقات کی آواز ہے۔ رانا گلزار احمد

Rana Gulzar

Rana Gulzar

فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر رانا گلزار احمد نے مفاد پرستوں چڑھتے سورج کے پجاریوں اور اقتدار اور اسمبلیوں کے خواہش مندوں کی پیپلز پارٹی چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شمولیت کو جنس کم جہاں پاک کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 48 برس غریبوں ‘محنت کشوں اور بے زبان انسانوں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کے نام سے جو سیاسی پلیٹ فارم قائم کیا تھا۔

وہ کسی وڈیرے ‘خانزداے ‘سید ٹوانے ‘یا شہرت چاہنے والوں کی بجائے مظلوموں کے دل کی آواز ہے۔ بھٹو خاندان پاکستان میں کچلے ہوئے اور مظلوم طبقات کی آواز ہے جو سیاسی مسافروں کی آمد و رفت سے متاثر نہیں ہوئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اگر ایک ایٹمی طاقت ‘سر زمین آئین اور مرزائیوں کو اقلیت قرار دیکر اسلامی جمہوریہ کہلاتا ہے تو اسکا کریڈٹ بھٹو شہید جبکہ میزئل ٹیکنالوجی کا سہرا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سر ہے۔ استحکام وطن اور بحال جمہوریت کیلئے پھانسیوں ‘کوڑوں ‘شاہی قلعے کی صعوبتوں کو برداشت کرنے والے پیپلزپارتی کے جیالے پی پی پی کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔