بی بی نصرت اور ریحان رند فائونڈیشن

Nusrat Bibi

Nusrat Bibi

تحریر : محمد امین بلوچ
گزشتہ دنوں سے بازگشت ہو رہی ہے کہ کیچ سے تعلق رکھنے والی بہن بی بی نصرت غریب باپ ملنگ شاہ کی بیٹی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہیں ان کی تبدیلی ناگزیر ہے اور اس امر کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کیلئے ایک خطیر رقم درکار ہے جوکہ اس خاندان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ میں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو صرف تصاویر اور ایک دوسرے کے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پایا ہے مگر عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی فرد یا افراد کو نہیں دیکھا تھا۔

ریحان رند فائونڈیشن جو کہ ریحان جان کو کھودینے اور ان کے مشن کو آگے لے جانے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے۔ اس فائونڈیشن کے ارکان کو اس فکر میں پہل کرتے ہوئے دیکھاجوکہ قابل ستائش ہے۔میں جب اپنے تحصیل میں فیصل رند کو یہ درد لیئے پھِرتے دیکھتا ہوں تو یقین جانو دل کو تسکین ہوتی ہے کہ کم از کم ایک کاوش کا آغاز تو ہوگیا ہے جوکہ پیہم جاری رہے گا۔

Help

Help

یاد رہے ریحان رند فائونڈیشن از خود نہ ایک مالا مال فائونڈیشن ہے نہ اس کے پاس کوئی ایسے وسائل موجود ہیں جواپنی طرف سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کسی مریض کی امداد کرسکے۔ یہ بنیادی طورایک نام ہے ،ایک پلیٹ فارم ہے، ایک آواز ہے، ایک کاوش ہے، ایک خلوص ہے، ایک درد ہے،ایک آس ہے ، ایک اُمید ہے ، ایک ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ہے، ایک بھٹکے کو ساحل سے ملانے کی کِرن ہے جو ریحان کے نامکمل مِشن کی تکمیل چاہتی ہے۔

اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم نصرت بی بی کے درد کو صرف نصرت بی بی کی اپنادرد سمجھتے ہیں جس طرح ہم نے ریحان کے درد کو صرف ریحان تک محدود رکھا اور ریحان کو کھودیا۔ یا نصرت بی بی کے درد کو اپنادرد سمجھتے ہیں یا نصرت بی بی کو اپنی بہن یا بیٹی سمجھ کر اس کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔

اگر ہاں تو آپ کو کسی تکلیف کی ضرورت نہیں کسی اکائونٹ میں بہت سارے پیسے بھی ایک ساتھ جمع کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے اوپر بوجھ پڑجائے اور آپ پریشان ہوں ۔ آپ کے جیب سے یا آپ کے ہاتھوں سے دیا ہوا 10روپے یا50روپے بھی کام کرجائیں گے جو قطرہ قطرہ کی مانند ریحان رند فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر شاید ایک سمندر نہ سہی مگر میرا یقین ہے کہ یہ نصرت بی بی کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی ہونگے اور تب ہمیں اُس 10روپے یا50روپے کے افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ تو نصرت بی بی کو کھودینے سے پہلے سوچ لیں ۔۔۔ ریحان رند فائونڈیشن کے دوستوں کے ہاتھ آپ کی دی ہوئی امانت اگر نصرت بی بی کو ایک نئی زندگی دے سکتی ہے تو دیر کس بات کی؟؟؟

Mohammad Amin Baloch

Mohammad Amin Baloch

تحریر : محمد امین بلوچ