بگ باس کے اگلے سیزن میں عوام بھی حصہ لے سکیں گے

Big Boss

Big Boss

ممبئی (جیوڈیسک) ٹی وی کے مقبول ترین رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے دروازے اب عام عوام کے لئے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بگ باس کے 10 ویں سیزن میں اب مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام بھی شرکت کر سکیں گے۔

اس شو کے اگلے سیزن میں حصہ لینے کے لئے لوگ اپنی 3 منٹ پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں جس کے بعد با صلاحیت لوگوں کو منتخب کر کے اس شو کا حصہ بنایا جا ئے گا۔