بگ تھری کے بت کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے :احسان مانی

Ehsan Mani

Ehsan Mani

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کہتے ہیں کہ بگ تھری کے بت کو توڑنے کی ضرورت ہے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے “کرکٹ دیوانگی “میں گفتگو کرتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں تنزلی کی وجہ پلاننگ کے فقدان کو قرار دیا ۔ دنیا نیوز کے مقبول پروگرام “کرکٹ دیوانگی” میں گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بگ تھری کا قبضہ ہے جس کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجر کے بے تکے بیانات سے محمد عامر پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹرنیشنل امپائر احسن رضا نے آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو سراہا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو غیر مستقل مزاجی پر آڑے ہاتھوں لیا اور فواد عالم کو ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔