نا معلوم موٹر سائیکل سوار کا جوان سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش

kidnapped

kidnapped

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم موٹر سائیکل سوار کا جوان سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش، پکی حویلی کے قریب سونیا بی بی نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ نو لاہور کی رہائشی خاتون نسرین بی بی کے مطابق میری بیٹی سونیا بی بی اپنی دوست کے گھر برقعہ لینے گئی تھی کہ میری بیٹی کو بس سٹاپ سے ایک موٹر سائیکل سواراپنے موٹر سائیکل پر بٹھا یا اور قصور کی طرف فرار ہو گیا۔

پکی حویلی کے قریب میری بیٹی نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، نسرین بی بی کی درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔