بلاول بھٹو کا مریم مختار کے والدسے اظہار تعزیت

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرنل(ر) مختار احمد شیخ کو فون کرکے ان کی صاحبزادی اورپاکستان کی پہلی خاتون شہید فلائنگ افسر مریم مختار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول ہائوس کراچی سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کرنل(ر) مختار احمد شیخ سے تعزیت کرتے ہوئے ان سے اور ان کے خاندان کے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بہادربیٹی مریم مختار پر نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کو فخر ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے آپ اور آپ کے خاندان کے دکھ کا اندازہ ہے لیکن شہید کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔