بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیئر کارکن فرید انصاری کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی جناب بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیئر کارکن اور سندھ پیپلز سیکریٹریٹ کے انچارج فرید انصاری کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے سرپرست اعلی کی جانب سے آج بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے فرید انصاری جو شدید علیل ہیں ان کی عیادت کی اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔