بلاول بھٹو سے رحمن ملک اور مخدوم رفیق الزماں کی ملاقاتیں

PPP

PPP

کراچی / نیویارک: پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے صدر اور سابق وزیرداخلہ سینٹر رحمان ملک اور پیپلز پارٹی کے ایم بی اے مخدوم رفیق الزماں نے آج بلاول ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ علحیدہ ملاقات کی۔

سینٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی اوورسیز کے تنظیمی معاملات پر بریفنگ دی اور سمندر پار پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے حکمت عملی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سانحہ زلزلے پر متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پیپلز پارٹی زلزلہ کے متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے تمام وسائل کا بھر پور استمال کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت کو اس سلسے میں پہلے ہی ہدایات جاری کردی ہیں،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں نے پارٹی چیئرمین کو مٹیاری ضلع کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مٹیاری ضلع کی دو یوسیز سے پارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ جیت چکے ہیں جبکہ ضلع میں چھوٹی چھوٹی جماعتون اور مخالفین کے اتحاد کے باوجود پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔