بلاول بھٹو زرداری کی اوکاڑہ میں انتخابی کیمپ پر فائرنگ کی مذمت

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلم چنا سمیت پارٹی کے 3 کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہر الیکشن میں مخالفین کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔