بلاول کرپشن کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے گھر کی خبر لیں: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کیخلاف تند و تیز تقریر کی تو لیگی متوالے بھی بھڑک اٹھے۔

بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں ان کی باتوں کو سیریس نہیں لیتے۔ انہوں نے عمران خان اور آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف مبینہ دوستی کو بھی طنز کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے سے پہلے شاید ان کی اپنے والد سے بات نہیں ہوئی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیر اعظم کو بھارت کا دوست کہنا سیاسی ناپختگی ہے۔ بلاول کرپشن کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے گھر کی خبر لیں۔