بلاول آج کوٹلی میں میدان سجائیں گے, پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کوٹلی (جیوڈیسک) کوٹلی میں پیپلز پارٹی کا پاور شو ، بلاول بھٹو زرداری کے بھرپور استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں. جلسہ گاہ کے راستوں کیمپ قائم کئے گئے ہیں. بلاول کی آمد پر شہر اور گرد نواح کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے.

پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے کوٹلی سٹیڈیم میں سٹیج تیار کیاگیا ہے جبکہ ہزاروں کرسیاں جلسہ گاہ میں لگا دی گئی ہیں. بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں پہلی بار عوام سے خطاب کریں گے۔ جیالوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کوٹلی میں بلال کے انقلابی خطاب سے جعیت پسند سیاسی قوتوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ جلسے کے موقعے پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں. جیالوں کا کہنا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے جلسے کو یادگاہ بنا دیں گے۔