بلاول کے پروٹوکول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے والد سے سندھ حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا

Bisma Father

Bisma Father

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کے پروٹوکول کی نذر ہونے والی بسمہ کی موت کے کئی روز بعد بھی سندھ حکومت کی جانب سے اس کے والد سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔

بسمہ کے والد فیصل بلوچ نے اپنی بیٹی کی موت کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں کہ پروٹوکول کی وجہ سے ہی میری بچی کی جان گئی جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

فیصل بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری دینے اور مالی مدد کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ 23 سمبر کو بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کے باعث اسپتالوں میں لوگوں کا داخلہ بند کر دیا گیا جب کہ اس دوران بیمار بچی بسمہ وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئی تھی جس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے متاثرہ خاندان سے معذرت اور متوفی بچی کے والد کو مالی امداد و ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔