بل کلنٹن اور ہلیری نے ایک سال میں لیکچرز سے 25 ملین ڈالرز کمائے

Hillary and Bill Clinton

Hillary and Bill Clinton

نیویارک (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے جنوری 2014 کے اوائل سے اب تک مختلف لیکچرز کے ذریعے 25 ملین ڈالرز کی رقم حاصل کی ہے۔

امریکی الیکشن کمیشن کو دائر کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جو کہ 2018 کے امریکی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹ کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی ہیں نے 2014 میں اپنی کتاب کے ذریعے پانچ ملین ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی تھی۔

20 صفحات پر مشتمل رپورٹ ہلیری کلنٹن کی آمدنی ، اثاثوں اور واجبات کے بیان ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 2014 کے اوائل سے اب تک مختلف جگہوں پر 51 لیکچرز دئیے اور بھاری رقم وصول کی۔ ایک لیکچر کے عوض ہلیری کلنٹن کو ایک لاکھ ڈالر سے لے کر تین لاکھ پچیس ہزار ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی گئی۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے 2014 سے اب تک مختلف جگہوں پر 53 لیکچرز دیئے۔ دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو لیکچرز کے عوض بھاری رقم وصول کرنے پر ریپبلکن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔