2 ارب ڈالر کی ریکوری کیلئے امریکہ کیخلاف جلد عالمی عدالت جائیں گے : ایرانی صدر

 Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایس 300 میزائل سسٹم ایران کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل حسین دہقان نے منگل کے روز تہران میں خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس آرمی کی مصنوعات و ثمرات کا معائنہ کرتے ہوئے ایران کے مقامی ائر ڈیفنس سسٹم باور 373 کے منصوبے اور اسکی تیاری کا اعلان کیا۔

ادھر ایران نے منجمد اثاثوں میں سے 2 ارب ڈالر کی ریکوری کیلئے امریکہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع کر دی۔ صدر روحانی نے کہا ہم امریکہ کو آسانی سے رقم ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔