سوانح عمری لکھنا طویل اور سست کام ہے، شاہ رخ خان

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سوانح عمری لکھنا طویل اور سست رفتار کام ہے۔

یہ بات انھوں نے ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ کے دوران کہی شاہ رخ کا اپنی سوانح عمری کے سوال پر کہنا تھا کہ سوانح عمری بہت لمبا اور سست رفتار کام ہے۔

اس کے لیے بہت وقت چاہیے اور ابھی میرے پاس اس کا وقت نہیں ہے اور جیسے ہی فراغت ملے گی اس کے متعلق سوچوں گا۔