بپاشا باسو سنیما کے بعد ٹی وی اسکرین پر بھی نظر آئیں گی

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے بعد اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی تیار کرلی ہے۔

وہ روہن سپی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی 12 حصوں پر مشتمل سیریز ’’دی کلائنٹ ‘‘میں کام کریں گی ۔ ’’دی کلائنٹ ‘‘ ہالی ووڈ کی ڈرامہ سیریز ’’اسکینڈل‘‘ کے طرز پر بنائی جارہی ہے اور اس میں باپشا باسو کا کردار ہالی ووڈ کی سیریز میں کیری واشنگٹن کے نبھائے جانے والے کردار اولیوا پوپ جیسا ہے۔

بتایا گیاہے کہ وہ اس منی سیریز میں یہ انتہائی زہین ،جرات مند خاتون کے بہروپ میں سامنے آئیں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسوڈرامہ سیریز ’’دی کلائنٹ‘‘ میں سیاست ،کے ساتھ ساتھ معاشرے میں موجود برائیوں کوبھی بے نقاب کریں گی اور وہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ایسا کردار نبھانے جارہی ہیں۔

ایروز انٹرنیشنل کے تحت بنائی جانیوالی اس ڈرامہ سیریز کی پہلی قسط کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع کی جائے گی اور اسے اگلے برس ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔