ہزہائی نیس پرنس کریم آغا خان کی 80ویں سالگرہ کا جشن

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسماعیلی کمیونٹی کی روحانی پیشوا و امام پرنس کریم آغا خان کا 80ویں یوم پیدائشہر سال کی طرح امسال بھی بھرپور جوش و جذبے اور والہانہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی 20ملین سے زائداسماعیلی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں جشن منایا ۔ اس موقع پر پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کے زیر اہتمام بھی پروقار محفل سجائی گئی جس میں اسماعلی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر نہ صرف ہزہائی نیس پرنس کریم آغا خان کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے 80کلو وزنی کیک کاٹا گیا بلکہ پرنس کریم آغا خان کی طویل العمری اور صحت و تندرستی کیلئے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔

بعد ازاں تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین امیر علی اسماعیلی ‘ نائب صدر عبدالعلی نور بھائی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘سینئر صحافی سمیر قریشی ‘ معروف سماجی رہنما رمضان ناتھا ‘ عبداللہ سچوانی ‘ عبدالحمید خواجہ ‘ پرویز میگھانی ‘ حاجی محمد صدیق جکھوئی ‘ رحیم قمرالدین بدھوانی ‘ وزیر علی پٹی والا ‘ نور الدین پنجوانی ‘ عرفان انورعلی کھیتانی ‘ سہیل سولنگی ‘ عرفان پٹی والا و دیگر نے نہ صرف پرنس کریم آغا خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ پوری اسماعیلی کمیونٹی کوپرنس کریم آغا خان کے یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی تعلیمات و برکت کے طفیل کمیونٹی نہ صرف متحد‘منظم اور خوشحال وآسودہ ہے بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے کیساتھ انسانیت کی خدمت و فلاح بہبود کے عمل میں بھی فعال ہے اور ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔