بشپ اینڈریو فرانسس کی نماز جنازہ 13 جون صبح 11 بجے کاتھولک کیتھڈرل چرچ لاہور میں ہو گی

Bishop Andrew Francis

Bishop Andrew Francis

لاہور (پ ر) معروف کاتھولک بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس کے خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق بشپ صاحب کی نمازجنازہ کی رسومات مورخہ 13 جون 2017ء بروزمنگل صبح 11 بجے کاتھولک کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور میں ادا ہو گی جبکہ ان کی تدفین کے حوالے سے آخری رسومات مورخہ 14 جون 2017ء بروز بدھ صبح 9بجے بشپ ہائوس ملتان کینٹ میں ادا کی جائیں گی اور ملتان میں ہی ان کی تدفین ہوگی۔

قریبی دوست ایم اے جوزف فرانسس اور خاندان کی طرف سے کلیسیائی مومنین کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔