بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سمستی پور میں عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا

پٹنہ (پریس ریلیز) بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام’دسترس فائونڈیشن’ کے اشتراک سے کل بروز اتوار بعد نماز مغرب عابد حسین کی رہائش گاہ، حویلی(عابد منزل)، نزد طیبہ مسجد، چکنور روڈ، دھرم پور میں ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع بزم صدف انٹرنیشنل (قطر) کے جنرل سکریٹری احمد اشفاق نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ میں قیصر صدیقی، پروفیسر عبد المنان طرزی، پروفیسر ظفر حبیب،ناشاد اورنگ آبادی، شیدا بگھونوی، شمیم قاسمی، جمیل اختر شفیق،ظفر امام، مشتاق احمد، صدف اقبال، اسرار دانش، منور عالم راہی، ناظرین عشرت، انور شمیم، طارق متین، ڈاکٹر منصور خوشتر، کامران غنی صبا، احسان عالم، نظام الدین نیر، اصغر ساحل، انور آفاقی، غیاث الدین فیضی، قاسم صبا، کیف احمد کیفی، ایم آر چشتی، شاعر رومانی، نثار احمد نثار، اسلام فیضی، ساغر سمستی پوری وغیرہ شریک ہوں گے۔

مشاعرہ کی صدارت مشتاق احمد نوری سکریٹری بہار اردو اکادمی فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے صفدر امام قادری ڈائرکٹر بزم صدف انٹرنیشنل اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے قیصر صدیقی، انیس صدری اور دلشاد نظمی کی شرکت ہوگی جبکہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شہاب الدین احمد چیئرمین بزم صدف انٹرنیشنل شریک بزم رہیں گے۔ مشاعرہ سے قبل افتتاحی تقریب میں اختر السلام شاہین ایم ایل اے(سمستی پور) اور منت رحمانی چیئرمین اقلیتی سیل کانگریس کی شرکت بھی ہوگی۔ احمد اشفاق اور عابد حسین نے شائقین شعر و ادب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

Mushaira

Mushaira