بِٹ کوئین کی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ

Bitcoin

Bitcoin

لندن (جیوڈیسک) بِٹ کوئین اپنی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوئین نے 4000 ہزار ڈالر کی سطح کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا ہے۔

عالمی اقتصادیات میں ایک تیز رفتار داخلے کا مظاہرہ کرنے والی بِٹ کوئین کرنسی نے قانونی نظم و ضبط، چوریوں اور انٹر نیٹ جرائم میں ادائیگی کے طریقوں میں سرفہرست ہونے کی وجہ سے بہت مشکل وقت گزارا ہے لیکن اس سب کے باوجود زندہ رہنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس سوال کاجواب کہ ایک بِٹ کوئین کتنے ڈالر کا ہے اب کافی حد تک چونکا دینے والا ہے کیونکہ بِٹ کوئین اس وقت 4 ہزار 100 ڈالر کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔

یہ کرنسی سال 2010 میں 0.03 ڈالر کے ساتھ منڈی میں داخل ہوئی سال 2012 میں 13 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

سال 2013 میں اس کی قدر 266 ڈالر تک اور سال 2017 میں 4100 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اگر کہا جائے کہ سال 2013 میں بِٹ کوئین کو سنجیدگی سے نہ لینے والے آج امیر ہونے کے لئے اس کے پیچھے بھاگ رہیں ہیں تو غلط نہ ہو گا۔