سیاہ چشمہ پہننے پر مودی نے سرکاری افسر کو نوٹس بجھوا دیا

Modi Meeting

Modi Meeting

چھتیس گڑھ (جیوڈیسک) مودی کے عتاب کا شکار ہونے والا سرکاری افسر ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کا کلکٹر ہے جس نے مودی کا استقبال سیاہ شیشے والی عینک پہن کر کیا۔

مودی کو موصوف کا یہ ٹشن پسند نہ آیا اور کلکٹر کو نوٹس جاری کرا دیا۔ نوٹس کے مطابق کلکٹر نے وزیراعظم کے استقبال کیلئے جو لباس پہنا وہ رسمی نہیں تھا اوپر سے سیاہ چشمہ بھی ضابطہ اخلاق کے الٹ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مودی سرکار کے اس نوٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں ان پر بھی ڈریس کوڈ کی پابندی لگائی جائے۔