بلیک ہول گیس کے بادلوں کو نگل رہا ہے

Black Hole

Black Hole

یورپی جنوبی رسد خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چلّی میں مختلف ممالک سے ماہرین فلکیات کی تحقیات کے دوران اتفاقاً دنیا سے تقریباً 1 بلین نوری سالوں کی مسافت پر واقع ایک ہیوی میس بلیک ہول کے گیس کے بادلوں کو نگلنے کے مناظر کو دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین فلکیات کی ٹیم نے صحرائے ایٹاکام میں ALMA میں ٹیلی اسکوپ کی مدد سے گیس کے بادلوں کو 1.3 ملین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بلیک ہول کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ تر کاربن آکسائیڈ گیس پر مشتمل بادل بلیک ہول سے صرف 300 نوری سالوں کی مسافت پر رہ گئے ہیں۔

چلّی میں ALMA ٹیلی اسکوپ نےپہلی دفعہ بلیک ہول کو گیس کے بادلوں کو نگلتے ہوئے دکھایا ہے۔