لوہاری گیٹ میں دیرینہ عداوت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور: پولیس کے مطابق واقعہ موتی بازار میں پیش آیا۔ جہاں عاصم اور بلال پہلوان نے مبینہ طور پر دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے گلشن راوی کے رہائشی علی افتخار اور پرویز اختر کو شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جہاں علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔