مزار پر دھماکہ اور ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردی پورے پاکستان کی عوام پر قاتلانہ حملہ ہے۔ گوہر الماس

Gohar Almas Meeting

Gohar Almas Meeting

یارکشائر برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) سہون شریف لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ پورے پاکستان کی عوام پر قاتلانہ حملہ ہے۔

دشمن لاکھ چاہے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ بہادر قوم کواس کینسر سے متحد ہوکر چھٹکارا پانا ھوگا۔

قوم پولیس اور افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی راہنما گوہر الماس خان،بلال خان درانی اور راجہ اللہ دتہ نے اپنے خصوصی تعزیتی بیان میں کہی۔

آخر میں شہدا اور زخمیوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور لواحقین کو ھمت اور صبر کی تلقین کی۔