رحمتوں کا مہینہ شروع، کئی سال بعد ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا

Prayers

Prayers

لاہور (جیوڈیسک) اللہ کی رحمتیں برکتیں اور بخششیں سمیٹنے کا مہینہ شروع ہو گیا۔ کئی سال بعد پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا۔

پہلی سحری کے موقع پر گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے۔ لوگوں نے سحری میں پراٹھے، حلوہ پوری، پھینیاں اور لسی کے خوب مزے اڑائے۔ بڑوں کےساتھ بچوں نے بھی ذوق و شوق سے پہلا روزہ رکھا۔

بازاروں میں بھی کھانے پینے کی دکانوں پر رش رہا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان سمیت ملک بھر میں نماز فجر کے موقع پر مساجد میں خاصا رش رہا۔

مسلمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر خیرو عافیت اور رحمتیں مانگتے رہے۔