بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Blind Cricket Team

Blind Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا، انیس جاوید کو قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیےانیس جاوید کپتان جبکہ نثار علی کو قومی بلائینڈ ٹیم کے نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے محمد بلال ٹیم منیجر ، عبد الرزاق کوچ ، طاہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے آصف عظیم کو قومی بلائینڈ ٹیم میڈیا منیجر مقررکیا گیا ہے۔

بلائینڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں محمد ایاز ، ساجد نواز ، محمد وقاص ، عامر اشفاق ، ظفر اقبال ، محمد ادریس ٹیم میں شامل ہیں جبکہ بدر منیر، ذیشان عباسی ، ہارون ، محمد اکرم ، ثناء اللہ ، قاضی ذیشیان ، زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔