بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کر لیا

Pakistani Economy

Pakistani Economy

لاہور (جیوڈیسک) بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اب دہشت گردی کی بجائے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی پہچان بنتے جا رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہتر رہی گزشتہ سال میں 46 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2002 کے مقابلے میں غربت اب آدھی رہ گئی جبکہ گزشتہ 3 سال میں دہشت گردی سے ہلاکتوں میں دو تہائی تک کمی ہوئی۔

پاکستان کی جی ڈی پی 4 سے 5 فیصد کی طرف گامزن ہے۔ جریدے کے مطابق اب 47 فیصد پاکستانی واشنگ مشین رکھتے ہیں۔

مالیاتی جریدے کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق سیاسی صورتحال بھی پہلے سے بہتر ہے۔ جریدے نے ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کو بھی سراہا۔