فٹ بال ٹرافی اے کے ایف سی کوئٹہ اور بلوچ کلب گوادر فائنل میں مد مقابل ہونگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام میونسپل اسٹیڈیم نواب شاہ پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں دو سیمی فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل معرکہ میں اے کے ایف سی کوئٹہ نیایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف حیدرآباد واپڈا کو 2-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے عظمت اور شیر گل نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ حیدرآباد واپڈا کے شمیر ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔

دوسرے سیمی فائنل میں بلوچ کلب گوادر نے شاندار کھیل کی بدولت میزبان بلو موومنٹ فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،نصیر عمر بلوچ ،اسد اللہ اور جلال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ذین العابدین اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے ۔