اداس زندگی، اداس وقت، اداس موسم

ایسے ملنے سے فاصلے ہی بہتر تھے
میں سکھ میں تھی کہ سب میرے قریب تھے

اداس زندگی ، اداس وقت ،اداس موسم
جو میرے قریب تھے اب میرے رقیب تھے

بس اتنا سوچتی ہوں ،کیوں اجنبی لگتے ہیں
کیا میری تمنائوں کے رنگ اتنے عجیب تھے

جب بھی محسوس کیا اس سے دو باتیں کر کے
وہ تو خوش نصیب تھا ،ہم بے نصیب تھے

اب تو پیار کے مفہوم سے ڈر لگتا ہے
بدل گئے وہ ساجن جو پیار کے طبیب تھے

Alia Jamshed Khakwani

Alia Jamshed Khakwani

تحریر: عالیہ جمشید خاکوانی