جسمانی وزن میں اضافہ یادداشت کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے: تحقیق

Fat Girl

Fat Girl

ایری زونا یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر ہر عمر میں اپنی یادداشت کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے جسمانی وزن کو بڑھنے نہ دیں۔

محققین کے مطابق موٹاپے کو دیکھ کر پیشنگوئی کی جا سکتی ہے کہ کسی شخص کی دماغی صلاحیت میں کتنی کمی آ چکی ہے۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی تک موٹاپے اور دماغی تنزلی کے درمیان کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آ سکا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی تاکہ مستقبل میں لوگوں کو مختلف دماغی امراض سے بچایا جا سکے۔