بوکو حرام کے خلاف جلد بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا: صدر محمدو بوہاری

Muhammadu Buhari

Muhammadu Buhari

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے نو منتخب صدر بوہاری نے کہا وہ بوکوحرام کا پیچھا کریں گے اور اسے ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بوکو حرام پانچ برس سے حملے کر رہی ہے اور نائجیریا کی فوج کو شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کی فوج جلد بوکو حرام کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گی۔

ملک کے شمال مشرقی حصوں میں موجود نائجر اور چاڈ کی فوج کو واپس بھیج دیں گے۔