بوکو حرام کے جنگجو صومالیہ میں تربیت حاصل کرتے ہیں، نائیجیرین صدر

Mohammad Bokhari

Mohammad Bokhari

میونخ (جیوڈیسک) نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ بوکو حرام کے جنگجو صومالیہ میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ بوکو حرام کے جنگجو صومالیہ میں عسکری تربیت حاصل کرتے ہیں اور صومالیہ میں استحکام کے بغیر قرن افریقہ کے تمام علاقے کو خطرات لاحق رہیں گے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ بوکو حرام کے شدت پسند پہلے صومالیہ میں تربیت حاصل کرتے ہیں اور بعد میں وہ نائجیریا پہنچتے ہیں۔