بالی ووڈ اداکار فرحان اختر آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

 Farhan Akhtar Birthday

Farhan Akhtar Birthday

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار، گلوکار اور ہدایتکار فرحان اختر آج اپنی بیالیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہدایتکار، سکرین رائٹر، پروڈیوسر، اداکار اور پلے بیک سنگر فرحان اختر نے فنی کیرئیر کا آغاز “لمحے” اور “ہمالیہ پترا” سے کیا۔

بطور ہدایتکار فرحان اختر کی فلم “دل چاہتا ہے” اور “لکشیا” بھی سپر ہٹ ہوئیں۔ “راک آن” ، “لک بائی چانس” ، “شادی کے سائیڈ ایفکٹس “اور “زندگی نہ ملے گی دوبارہ” میں،،فرحان اختر کی اداکاری کو مداحوں نے سراہا۔

سونم کپور کے مقابل “بھاگ ملکھا بھاگ” میں فرحان اختر نے بہترین اداکار کا فلم فئیر ایوارڈ بھی جیتا۔ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم “وزیر” میں فرحان اختر نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔