بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں 23 سال مکمل کر لئے

 Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تئیس سال مکمل کر لیے، شائقین ٹوئٹر پر 23 گولڈن ائیرز آف شاہ رخ خان کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سپر سٹار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی پہلی فلم “دیوانہ” پچیس جون انیس سو بانوے میں ریلیز ہوئی جس کے بعد اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ڈر ، کرن ارجن ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، دل تو پاگل ہے ، دیوداس ، جیسی کامیاب فلموں کے بعد شاہ رخ خان بالی ووڈ پر چھا گئے۔

ہیپی نیو ائیر ، چنائے ایکسپریس ، انچاس سال کی عمر میں بھی شاہ رخ خان لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ کمال اداکاری کی وجہ سے شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ خان بھی کہا جاتا ہے۔ مداح اپنے سپر سٹار کو ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف ہیں۔